ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ملازم کورونا وائرس سے متاثر ، اداکار نے کہا : میری والدہ کیلئے دعا کریں

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ٹویٹر پر پوسٹ میں بی ایم سی کا فوری کارروائی کرنے کیلئے شکریہ بھی ادا کیا ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ملازم کورونا وائرس سے متاثر ، اداکار نے کہا : میری والدہ کیلئے دعا کریں
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ملازم کورونا وائرس سے متاثر ، اداکار نے کہا : میری والدہ کیلئے دعا کریں

پروڈیوسر ۔ ڈائریکٹر کرن جوہر اور بونی کپور کے بعد اب کورونا وائرس نے عامر خان کے گھر میں بھی دستک دیدی ہے ۔ عامر خان نے خود ہی سوشل میڈیا پر اس معاملہ کی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ہاوس اسٹاف کورونا مثبت پایا گیا ہے ، جس کے بعد ان کے پورے کنبہ کی جانچ کی گئی ، جس میں ان کے کنبہ کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک ان کی والدہ زینت حسین کی جانچ نہیں ہوسکی ہے ۔


بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ٹویٹر پر پوسٹ میں بی ایم سی کا فوری کارروائی کرنے کیلئے شکریہ بھی ادا کیا ۔ عامر خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا : آپ سبھی کی جانکاری کیلئے میرے کچھ اسٹاف کورونا پازٹیو پائے گئے ہیں ، انہیں فورا کوارنٹائن کیا گیا اور بی ایم سی افسران انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے میں کافی فعال نظر آئے ۔ میں بی ایم سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس طرح سے اچھی دیکھ بھال کی ۔ ہم باقی لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ نگیٹیو آیا ہے ۔ اب میں اپنی والدہ کو ٹیسٹ کرانے کیلئے لے جارہا ہوں ، براہ کرام ان کیلئے دعا کریں کہ ان کا بھی ٹیسٹ نگیٹو آئے ۔



عامر خان نے مزید لکھا : میں کوکیلابین اسپتال کے ڈاکٹرس ، نرس اور ان کے دیگر اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وہ جانچ عمل کے دوران کافی پیشہ ور اور دیکھ بھال کرنے والے نظر آئے ۔

آپ کو بتا دیں کہ عامر خان سے پہلے کرن جوہر اور بونی کپور کے گھر میں بھی کچھ اسٹاف کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ ملائیکہ اروڑہ کی بلڈنگ بھی کورونا پازیٹیو مریض ملنے کی وجہ سے کنٹینمنٹ زون اعلان کی جاچکی ہے ۔
First published: Jun 30, 2020 07:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading