ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بیوی کرن راو سے عامر خان کا طلاق، جانیں شاہی خاندان کی لڑکی کیسے بنی مسٹر خان کی دوسری بیگم

عامر خان اور کرن راو نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں دونوں نے آپسی رضامندی سے طلاق (Aamir Khan Kiran Rao Divorce) کی بات کہی ہے۔ اپنے بیان میں دونوں نے بتایا ہے کہ الگ ہونے کا فیصلہ دونوں نے آپسی رضامندی سے طلاق لیا ہے۔

  • Share this:
بیوی کرن راو سے عامر خان کا طلاق، جانیں شاہی خاندان کی لڑکی کیسے بنی مسٹر خان کی دوسری بیگم
بیوی کرن راو سےالگ ہوئے عامرخان، جانیں شاہی خاندان کی لڑکی سے کیسے ہوا پیار

ممبئی: شادی کے 15 سال بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) نے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عامر خان اور کرن راو نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں دونوں نے آپسی رضا مندی سے طلاق (Aamir Khan Kiran Rao Divorce) کی بات کہی ہے۔ اپنے بیان میں دونوں نے بتایا کہ دونوں ہی اپنی زندگی میں نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں، لیکن، شوہر - بیوی کے طور پر نہیں بلکہ والدین اور فیملی کے طور پر۔ اب جب دونوں نے طلاق کا اعلان کردیا ہے تو ان کے فین بھی کافی حیران ہیں، کیونکہ کبھی عامر خان نے کرن راو کے لئے پہلی بیوی رینا دتہ سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا تھا۔


ہر کوئی یہی سوچ رہا ہے کہ آخر دونوں کے درمیان ایسا کیا ہوا، جو انہوں نے الگ ہونے کا فیصلہ لے لیا۔ عامر خان اور کرن راو کے طلاق لینے کی خبر کے بعد ایک بار پھر ان کی لو اسٹوری سرخیوں میں آگئی ہے۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر دونوں کے درمیان کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی اور پھر یہ رشتہ شادی تک کیسے پہنچا۔ تو آئیے بتاتے ہیں آپ کو عامر خان - کرن راو کی لو اسٹوری کے بارے میں۔


عامر خان - کرن راو کی پہلی ملاقات


کرن راو اور عامر خان کی لو اسٹوری کافی دلچسپ ہے۔ کرن راو سے پہلے عامر خان کی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، لیکن رینا اور عامر خان کا 2002 میں طلاق ہوگیا، جس کے بعد کرن راو سے عامر خان کو ان کا دوسرا پیار ملا۔ کرن راو کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کے بارے میں خود عامر خان نے انکشاف کیا تھا۔

اپنی سابقہ اہلیہ رینا اور اہلیہ کرن راو کے ساتھ عامر خان۔
اپنی سابقہ اہلیہ رینا اور اہلیہ کرن راو کے ساتھ عامر خان۔


ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا- ’سال 2001 کی بات ہے، جب میں لگان کر رہا تھا، اسی دوران کرن راو سے میری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ وہ فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹروں میں سے ایک تھیں۔ اس وقت ہمارے درمیان کوئی ریلیشن نہیں تھا، لیکن رینا سے میرے طلاق کے بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی۔ ایک دن مجھے ان کا فون آیا اور ہم نے تقریباً آدھے گھنٹے تک بات کی۔ اس کے بعد میں نے جب فون رکھا تو مجھے احساس ہوا کہ جب بھی میں ان سے بات کرتا ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔ شادی سے پہلے ہم تقریباً ڈیڑھ سال ساتھ رہے اور بعد میں شادی کا فیصلہ کیا‘۔

بیٹے آزاد اور اہلیہ کرن راو کے ساتھ عامر خان۔
بیٹے آزاد اور اہلیہ کرن راو کے ساتھ عامر خان۔


واضح رہے کہ عامر خان نے سال 2005 میں کرن راو سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام آزاد ہے۔ کرن راو بالی ووڈ کی ایک مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے سیکریٹ سپر اسٹار، پیپلی لائیو، دنگل، تلاش اور جانے تو یا جانے نا... جیسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔ لیکن، شادی کے 15 سال بعد اب دونوں نے طلاق کا اعلان کردیا ہے، جس سے دونوں کے مداح کافی مایوس ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 03, 2021 02:48 PM IST