ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے ترکی کی خاتون اول سے کی ملاقات، سفید بالوں میں نظر آیا منفرد انداز

فلم ’لال سنگھ چڈھا’ (Laal Singh Chaddha) کی شوٹنگ ترکی میں کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں عامر خان بھی ترکی پہنچے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ترکی کی خاتون اول ایمن اردغان (Turkish First Lady Emine Erdogan) سے ملاقات کی ہے۔

  • Share this:
عامر خان نے ترکی کی خاتون اول سے کی ملاقات، سفید بالوں میں نظر آیا منفرد انداز
عامر خان نے ترکی کی خاتون اول سے کی ملاقات، سفید بالوں میں نظر آیا منفرد انداز۔ تصویر: ایمن اردغان-ٹوئٹر

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان (Aamir Khan) نے دنوں زبردست سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ کافی وقت سے بند پڑی ان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کو لے کر کام شروع ہوچکا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کےلئے عامر خان کورونا وائرس کے سبب پیدا ہوئے مشکل حالات کے درمیان بیرون ممالک پہنچ چکے ہیں۔ فلم ’لال سنگھ چڈھا’ (Laal Singh Chaddha) کی شوٹنگ ترکی میں کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں عامر خان بھی ترکی پہنچے ہیں اور اس دوران انہوں نے ترکی کی خاتون اول ایمن اردغان (Turkish First Lady Emine Erdogan) سے ملاقات کی ہے۔


 عامر خان اور ترکی کی خاتون اول ایمن اردغان کی ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

عامر خان اور ترکی کی خاتون اول ایمن اردغان کی ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔


عامر خان اور ترکی کی خاتون اول ایمن اردغان کی ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ تصویریں خود ترکی کی خاتون اول ایمن اردغان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے لکھا- ’عامر خان سے ملاقات کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ پوری دنیا میں احترام پانے والے ہندوستانی اداکار، فلمساز اور ڈائریکٹر استنبول میں۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عامر خان نے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے، جو ترکی کے کئی مقامات پر ہوئی ہے۔ میں اسے دیکھنے کا انتظار کر رہی ہسے ہوں’۔




وہیں ان تصویروں میں عامر خان بھی ترکی کی خاتون اول  سے مل کر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ یہی نہیں ایمن اردغان کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویروں میں عامر خان کا وہ انداز بھی دکھائی دے رہا ہے، جس میں وہ ’لال سنگھ چڈھا’ میں نظر آئیں گے۔ وائرل ہورہی تصویر میں عامر خان سفید بالوں والے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے جسم کو بے حد مضبوط بنایا ہے۔ مانا جا رہا ہےکہ یہ جسم بھی انہوں نے فلم کے لئے ہی تیار کی ہے۔

بات کریں ’لال سنگھ چڈھا’ کی تو عامر خان کی اس فلم کے کچھ حصے کی شوٹنگ ہندوستان میں ہی پنجاب کے کئی مقامات پر ہوئی ہے۔ فلم میں عامر خان کے اپوزٹ کرینہ کپور نظر آئیں گی۔ یہ فلم پہلے اسی سال دسمبر میں ریلیز کی جانی تھی، لیکن اب اس کی ریلیز ڈیٹ 2021 تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گنپ’ کی ہندی ریمیک ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 17, 2020 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading