عامر خان کی ماں زینت حسین کو آیا ہارٹ اٹیک، ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا

عامر خان کی ماں زینت حسین کو آیا ہارٹ اٹیک، ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا

عامر خان کی ماں زینت حسین کو آیا ہارٹ اٹیک، ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی ماں کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی کرایا ہے اور تب سے وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اہل خانہ کے دیگر اراکین ان سے ملنے لگاتار اسپتال پہنچ رہے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra | Delhi
  • Share this:
    ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار عامر خان کی ماں زینت حسین کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر دیوالی کے دوان ان کے ساتھ پنچگنی میں واقع ان کے گھر پر ہی تھے، جہاں ان کی ماں کو دل کا دورہ پڑا ۔ اداکار نے اپنی ماں کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی کرایا ہے اور تب سے وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اہل خانہ کے دیگر اراکین ان سے ملنے لگاتار اسپتال پہنچ رہے ہیں ۔

    ٹائمس ناو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عامر کی ماں اب بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ ان کی نبض مسحکم ہے اور وہ علاج کیلئے اچھا رسپانس دے رہی ہیں ۔ اداکار یا ان کے اہل خانہ نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی بیان نہیں دیا ہے یا کسی طرح کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: ایلی اورام نے پار کی ساری حدیں، صرف تولیہ پہن کر کرایا ایسا فوٹوشوٹ، فینس کے اڑ گئے ہوش!


    یہ بھی پڑھئے: اداکارہ رکول پریت سنگھ نے سمندر کنارے مونوکنی میں دکھایا اتنا بولڈ اوتار، مچ گیا ہنگامہ


    اس سال کی شروعات میں عامر خان نے 13 جون کو اپنے پورے کنبہ کے ساتھ اپنی ماں کا یوم پیدائش منایا تھا ۔ پارٹی میں اداکار کی سابق اہلیہ کرن راو اور ان کے بیٹے آزاد راو خان بھی دیکھے گئے تھے ۔ کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن کے تازہ ایپی سوڈ میں عامر خان نے کہا تھا کہ ان کا سب سے بڑا پچھتاوہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کافی وقت نہیں گزارنا تھا ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی میں فیملی اور رشتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنی ماں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اضافی کوشش کرتے ہیں ۔ بتادیں کہ عامر خان کی پیدائش طاہر حسین اور زینت حسین کے گھر ہوئی تھی ۔ ان کے کئی رشتہ دار ہندی فلم انڈسٹری کے رکن تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: