உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood: سپر اسٹار عامر خان نے بتایا 'دل ٹوٹنے' کا قصہ، کہا: وہ ٹینس کھلنے آتی تھی اور ایک دن...

    Bollywood: سپر اسٹار عامر خان نے بتایا 'دل ٹوٹنے' کا قصہ، کہا: وہ ٹینس کھلنے آتی تھی اور ایک دن...

    Bollywood: سپر اسٹار عامر خان نے بتایا 'دل ٹوٹنے' کا قصہ، کہا: وہ ٹینس کھلنے آتی تھی اور ایک دن...

    عامر خان اپنی اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ لیکن ان کے فینس اس وقت حیران رہ گئے جب عامر نے برسوں بعد اپنے پہلے 'ہارٹ بریک' پر بات کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : عامر خان اپنی اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ لیکن ان کے فینس اس وقت حیران رہ گئے جب عامر نے برسوں بعد اپنے پہلے 'ہارٹ بریک' پر بات کی۔ ایک کپ کافی کے ساتھ عامر خان نے سوشل میڈیا لائیو کے ذریعہ اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا نیا گانا 'پھر نہ ایسی رات آئے گی' کو لانچ کیا۔ اس لائیو کے دوران پہلی مرتبہ عامر نے فینس کے ساتھ اپنے دل ٹوٹنے کا درد اور کہانی شیئر کی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جانئے کتنا خوش قسمت ہوگا رنبیر اور عالیہ بھٹ کا ہونے والا بچہ؟


      حال ہی میں کچھ باصلاحیت نوجوان ہندوستانی تخلیق کاروں کے ساتھ لائیو بات چیت کے دوران 'پھر نہ ایسی رات آئے گی' گانے کو لانچ کرتے ہوئے عامر خان نے پہلی مرتبہ دل ٹوٹنے کی اپنی کہانی شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں ٹینس کھیلتا تھا، وہ بھی میرے ساتھ اسی کلب میں تھی اور ایک دن مجھے معلوم ہوا کہ وہ اپنے کنبہ کے ساتھ ملک چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ مجھے بہت دکھ ہوا اور سب سے عجیب بات یہ ہے کہ وہ لڑکی یہ بات ابھی تک نہیں جانتی ہے۔ بس ایک ہی اچھی بات ہوئی کہ میں ایک بہت اچھا ٹینس کھلاڑی بن گیا، بعد میں کچھ سالوں کے بعد میں نے ریاستی سطح کی چیمپئن شپ میں ٹینس کھیلی اور ریاستی سطح کا چیمپئن بن گیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شادی کے دو مہینے بعد ہی حاملہ ہوئیں عالیہ تو ماں سونی رازدان نے کہہ دی ایسی بات


      اس گانے کے لانچ کے دوران عامر خان نے اپنی زندگی کے ایسے رازوں کے بارے میں کھل کر بات کی، جس سے اب تک ہر کوئی ناواقف تھا۔ ساتھ ہی اپنے پہلے پیار سے متعلق باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہ کیسے ان کے جانے کے بعد وہ ایک دم پاگل ہوگئے تھے ۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ان کی یہ پہلی محبت ان کی کافی قریبی دوست ہے ، جسے ان کے یکطرفہ جذبات کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے ۔

      لال سنگھ چڈھا فلم عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ اور وائیکام 18 اسٹوڈیوز کے ذریعہ بنائی گئی ہے، جس میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور چیتنیہ اکنینی بھی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: