உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کو لے کر ان کے بھائی فیصل خان نے کیا بڑا انکشاف ، فلم میلہ کے بعد کہی تھی یہ بڑی بات

    عامر خان کو لے کر ان کے بھائی فیصل خان نے کیا بڑا انکشاف ، فلم میلہ کے بعد کہی تھی یہ بڑی بات

    عامر خان کو لے کر ان کے بھائی فیصل خان نے کیا بڑا انکشاف ، فلم میلہ کے بعد کہی تھی یہ بڑی بات

    عامر خان کے بھائی فیصل خان (Faissal Khan Aamir Khan) یوں تو لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں ، لیکن ان دنوں وہ اپنی فلم فیکٹری کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ فیصل خان فلم 'فیکٹری' کے ذریعہ بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے موضوع بحث ہیں ۔ اداکار نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی بیوی کرن راؤ سے طلاق کا اعلان کیا تھا ، جس پر ان کے بھائی فیصل خان نے بھی رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ فیصل خان یوں تو لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں ، لیکن ان دنوں وہ اپنی فلم فیکٹری کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ فیصل خان فلم 'فیکٹری' کے ذریعہ بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں ۔

      اس درمیان فیصل خان نے اپنے بھائی اور اداکار عامر خان کے بارے میں کچھ باتیں شیئر کی ہیں ، جس میں انہوں نے بتایا کہ عامر خان ان کی اداکاری کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ۔ فیصل خان نے بتایا کہ ان کے بھائی عامر خان انہیں اچھا اداکار نہیں مانتے ہیں ، انہیں لگتا ہے کہ فیصل اچھا اداکار نہیں ہے ۔

      ایک انٹرویو میں جب فیصل سے پوچھا گیا کہ کیا عامر خان نے کبھی میلہ فلم کے بعد انہیں کام دلانے کی کوشش نہیں کی تو فیصل خان نے کہا کہ اس کا جواب دینے کے لیے عامر بہتر ہوں گے ۔ فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی میری مدد نہیں کی ۔ آج فلم فیکٹری کی وجہ سے مجھے اپنی صلاحیت کا احساس ہوا ۔ کوئی آپ کی مدد کیا کرے گا ؟ وہ سمجھتے ہیں کہ میں اچھا اداکار نہیں ہوں ۔ میں پرفارم نہیں کرسکتا ۔

      فیصل کہتے ہیں کہ عامر نے میلہ فلم کے مجھے بعد کال کیا تھا اور کہا کہ فیصل آپ اچھے اداکار نہیں ہیں ، میلہ فلم فلاپ ہو گئی ہے ، اب کیا ؟ آپ کو زندگی میں کچھ اور کرنا چاہئے۔ وہ مزید کہتے ہیں مجھے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ یہ میری اور عامر کی ذاتی گفتگو تھی ۔ میں نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی کہ فلم فلاپ کیوں ہوئی ۔ انہوں نے جو محسوس کیا وہ مجھے بتایا ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ اچھے اداکار نہیں ہیں ، اس لئے بہتر ہے کہ آپ کچھ اور کرنا شروع کردیں ۔ آپ کو سوچنا چاہئے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: