ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بولڈ انداز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں عامر خان کی بیٹی، تصویر وائرل

عامرخان کی بیٹی ایراخان سوشل میڈیا پرسرگرم رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرفوٹوشیئرکرکے سونا مہاپاترا کے بارے میں بھی لکھا ہے۔

  • Share this:
بولڈ انداز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں عامر خان کی بیٹی، تصویر وائرل
بولڈ انداز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں عامر خان کی بیٹی ایرا خان۔

نئی دہلی: فلموں سےدورسوشل میڈیا پرسرگرم رہنے والی عامرخان کی بیٹی ایرا خان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ایرا خان کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ان کی ایسی ہی کچھ اورتصویریں بھی ان دنوں کافی وائرل ہورہی ہیں۔ انہوں نےیہ تصویراپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکیا ہے۔ انہیں تب تک 30 ہزارسے بھی زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔


عامر خان کی بیٹی ایرا خان نےانسٹا گرام پراپنی دوتصویریں شیئرکی ہیں۔ ان میں وہ سیاہ رنگ کی ڈریس میں باغیچہ (گارڈن) میں کھیلتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ ایرا خان نےاپنی اس تصویرکےساتھ پوسٹ بھی لکھا ہے۔ اس میں انہوں نےسونا مہاپاترا کو 'آنٹی' کہا ہے۔





ایرا خان نےاپنی تصویرمیں لکھا ہے، 'میں اپنےاندرکی سونا مہاپاترا کومحسوس کررہی ہوں۔ پہلی بارمیں اپنے پلےکوکہیں لے جارہی ہوں۔ پرفارمرکے طورپرآپ کی کرشمائی پرسنالٹی اورانرجی کواپنے میں اتارنے کی کوشش کررہی ہوں۔ سونا آنٹی'۔ اس کے ساتھ ہی ایرا خان نے لو(پیار) والا ایموجی بھی شیئرکیا ہے۔



 




View this post on Instagram




 

What a view... 📸 @photographybyroozbeh . . . #whataview #seasonsmumbai #shoot #photooftheday


A post shared by Ira Khan (@khan.ira) on






اس سے قبل ایرا خان نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنی تین تصویریں شیئرکی تھیں۔ ان میں بھی ان کا اندازبے حد بولڈ نظرآرہا تھا۔ اس تصویرمیں وہ نیلے رنگ کے بیک لیس گاؤن میں نظرآرہی تھیں۔ ان کی یہ تصویریں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
First published: Dec 24, 2019 08:19 PM IST