உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ تریدھا چودھری نے بکنی میں کیا پول ڈانس ، نظر آیا انتہائی بولڈ انداز، دیکھئے ویڈیو

    اداکارہ تریدھا چودھری نے بکنی میں کیا پول ڈانس ، نظر آیا انتہائی بولڈ انداز، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : Instagram/tridhac

    اداکارہ تریدھا چودھری نے بکنی میں کیا پول ڈانس ، نظر آیا انتہائی بولڈ انداز، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : Instagram/tridhac

    ویب سیریز آشرم (Aashram) سے مشہور ہوئی اداکارہ تریدھا چودھری (Tridha Choudhury) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اب انہوں نے فینس کیلئے اپنا ایک ڈانس ویڈیو (Tridha Choudhury Dance Video) شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں وہ پول میں بکنی پہن کر ڈانس (Tridha Choudhury pool Dance) کرتی نظر آرہی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : اداکارہ تریدھا چودھری ویب سیریز آشرم میں انٹیمیٹ سین دے کر سرخیوں میں آگئی تھیں ۔ انہوں نے اس مشہور ویب سیریز میں ببیتا کا کرار ادا کیا تھا ، جس کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا ۔ تب سے ان کی فین فالوئنگ میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ وہ سوشل میڈیا پر پہلے سے زیادہ سرگرم ہوگئی ہیں اور اکثر اپنی زندگی کی جھلکیاں فینس کیلئے شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اب انہوں نے اپنا ایک ڈانس ویڈیو شیئر کرکے فینس کی دھڑکنیں بڑھا دی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایک پول میں بکنی پہن کر بولڈ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔

      تریدھا نے یہ ویڈیو ہفتہ کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں اداکارہ بیک گراونڈ میں بج رہے گانے پر ڈانس کررہی ہیں ۔ وہ پول کے اندر بڑی مستی کے ساتھ جھوم رہی ہیں ۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا : ویک اینڈ ڈانس ، اپنا بھی ایسا ہی ویڈیو بنائیں اور ڈی ایم کے ذریعہ شیئر کریں ۔ اداکارہ کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Tridha Choudhury (@tridhac)





      ویڈیو میں تریدھا کے ڈٓنس اور ان کی اداوں کے لوگ دیوانے ہورہے ہیں ۔ وہ ویڈیو میں اپنا پرفیکٹ فیگر بھی فلانٹ کررہی ہیں ۔ اداکارہ کے فینس اور دوست ان کے ویڈیو پر کمنٹ کرکے پیار کی برسات کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ تریدھا فلم ، ویب سیریز اور ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں ۔ انہوں نے ایک بنگالی فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا ۔ وہ ٹی وی شو دہلیز میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ انہوں نے نصیر الدین شاہ کے ساتھ ویب سیریز بندش بینڈکٹس میں کام کیا ہے ۔ وہ اگلی مرتبہ فلم شمشیرا میں نظر آئیں گی ، جس میں رنبیر کپور ، سنجے دت اور وانی کپور اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: