உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'پیرس' میں اہلیہ کے ساتھ رومانٹک ڈیٹ پر نکلے ابھیشیک بچن، شیئر کی ایفل ٹاور کی چمکتی تصویر

    'پیرس' میں اہلیہ کے ساتھ رومانٹک ڈیٹ پر نکلے ابھیشیک بچن، شیئر کی ایفل ٹاور کی چمکتی تصویر ۔ تصویر : @Abhishek Bachchan instagram

    'پیرس' میں اہلیہ کے ساتھ رومانٹک ڈیٹ پر نکلے ابھیشیک بچن، شیئر کی ایفل ٹاور کی چمکتی تصویر ۔ تصویر : @Abhishek Bachchan instagram

    بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan) پیرس میں اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں ۔ ابھیشیک نے حال ہی میں اپنے پیرس دورہ کا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن پیرس میں اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں ۔ ابھیشیک نے حال ہی میں اپنے پیرس دورہ کا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے رات میں جگمگاتے ہوئے ایفل ٹاور کا ایک مختصر بومرانگ کلپ پوسٹ کیا ہے ۔ بتادیں کہ بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے ابھیشک کی بیوی ایشوریہ رائے نے بتایا کہ وہ دو سالوں کے بعد باہر کے دورے پر جا رہی ہیں اور وہ اس کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔

      ابھیشیک بچن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا : " پیرس جب چمکتا ہے۔" انہوں نے بیک گراونڈ میں لا وی این روز گانا لگایا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ حال ہی میں ایشوریہ رائے بچن اور ارادھیا کے ساتھ فلم 'پونین سیلون' کی شوٹنگ کے مقام پر گئے تھے ۔ گزشتہ ہفتے ابھیشیک ، ایشوریہ اور ارادھیا فیملی ویکیشن پر پیرس گئے تھے ۔ ممبئی ایئرپورٹ سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں ۔

      تصویر : @Abhishek Bachchan instagram
      تصویر : @Abhishek Bachchan instagram


      ابھیشیک بچن ممبئی ایئرپورٹ پر گرے کلر کے ٹریک سوٹ میں نظر آئے تھے ۔ کورونا سے بچنے کیلئے انہوں نے منہ پر کالے رنگ کا ماسک لگا رکھا تھا ۔ ساتھ ہی ایشوریہ نے کالے رنگ کی ڈریس پہن رکھی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی ان کی بیٹی ارادھیا بچن بلیک ٹریک پینٹ اور پنک کلر جیکٹ میں نظر آئیں ۔ دونوں نے اسپورٹس شوز پہن رکھے تھے ۔

      جانکاری کے مطابق ایشوریہ رائے بچن پیرس فیشن ویک میں شرکت کیلئے گئی ہیں ، جہاں وہ لوریل برانڈ کی نمائندگی کریں گی ۔ وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو ایشوریہ رائے نے اپنی آنے والی ساؤتھ فلم 'پونین سیلون' کی شوٹنگ حیدرآباد اور مدھیہ پردیش میں کی ہے ۔ اس فلم کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے ۔ ساتھ ہی ابھیشیک نے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: