ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کے بعد اب ابھیشیک بچن نے بھی دی کورونا وائرس کو مات ، ٹویٹ کرکے دی یہ خوشخبری

ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ ایک وعدہ وعدہ ہوتا ہے ۔ اس دوپہر کو میں کورونا نگیٹو پایا گیا ہوں !!! میں نے آپ سبھی سے کہا تھا کہ میں اس کو مات دوں گا ۔

  • Share this:
امیتابھ بچن کے بعد اب ابھیشیک بچن نے بھی دی کورونا وائرس کو مات ، ٹویٹ کرکے دی یہ خوشخبری
امیتابھ بچن کے بعد اب ابھیشیک بچن نے بھی دی کورونا وائرس کو مات ، ٹویٹ کرکے دی یہ خوشخبری

بالی ووڈ ادکار ابھیشیک بچن  (Abhishek Bachchan) نے کورونا وائرس (Coronavirus)  کو مات دیدی ہے ۔ گزشتہ دنوں کورونا کی جانچ میں متاثر پائے جانے کے بعد پہلے امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن اور اس کے بعد ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن اسپتال میں داخل ہوئی تھیں ۔ وہیں بچن فیملی کے دیگر سبھی اراکین ٹھیک ہوکر گھر پہنچ گئے تھے ، صرف ابھیشیک بچن کا ٹھیک ہونا باقی تھا ۔ اب ابھیشیک بچن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے ۔ ابھیشیک بچن نے خود ہی فینس کو یہ خوشخبری دی ۔


ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ ایک وعدہ وعدہ ہوتا ہے ۔ اس دوپہر کو میں کورونا نگیٹو پایا گیا ہوں !!! میں نے آپ سبھی سے کہا تھا کہ میں اس کو مات دوں گا ۔ آپ سبھی کو میرے اور میرے کنبہ کیلئے دعائیں کرنے کیلئے شکریہ ۔ ناناوتی اسپتال کے ڈاکٹرس ، نرسیز کو اتنا کچھ کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ ۔



اس ٹویٹ میں کورونا کو مات دینے کے بعد ابھیشیک بچن کی خوشی صاف نظر آرہی ہے ۔ وہیں ان کے اس ٹویٹ پر فینس تابڑتوڑ رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔ سبھی ان کی صحت اچھی ہونے پر اپنی خوشی ظاہر کررہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی انہیں اسپتال سے چھٹی مل سکتی ہے ، لیکن ابھی تک ابھیشیک بچن نے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے کہ وہ گھر کب جائیں گے ۔

بتادیں کہ کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد بھی اسپتال میں علاج کے دوران ابھیشیک بچن سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم رہے ۔ وہ اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس سوشل میڈیا کے ذریعہ فینس تک پہنچاتے رہے ۔ گزشتہ دنوں کورونا کے علاج کے دوران انہوں نے سیلف کیئر چارٹ بھی شیئر کیا تھا ۔ وہیں اب کورونا جانچ رپورٹ منفی آنے کے خبر بھی انہوں نے خود ہی شیئر کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 08, 2020 03:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading