ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی بیٹی ایراخان نے ڈپریشن پر نیا ویڈیو شیئر کرکے کیا بڑا انکشاف، بولیں والدین نے دی مجھے یہ صلاح

ویڈیو میں ایرا خان کہتی ہیں میں ایک کے بعد دوسری، دوسری کے برد تیسری چیز کرتی رہتی تھی۔ میں اپنے آپ کو بالکل بھی وقت نہیں دیتی تھی، جب میں اپنے والدین سے ڈپریشن کے بارے میں بات کی تو انہوں نے مجھے الگ سجھاؤ دیا۔

  • Share this:
عامر خان کی بیٹی ایراخان  نے ڈپریشن پر نیا ویڈیو شیئر کرکے کیا بڑا انکشاف، بولیں والدین نے دی مجھے یہ صلاح
ایراخان نے ڈپریشن پر نیا ویڈیو شیئر کرکے کیا بڑا انکشاف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان  (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان  (Ira Khan) طویل وقت سے ڈپریشن (Depression) سے متاثر ہیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ایرا خان نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مینٹل ہیلتھ اور ڈپریشن (Mental Health Depression) پر کمینٹ کرنے والے ویڈیو کی ایک سیزیز بنا رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اس کے بارے میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔


ویڈیو میں ایرا خان کہتی ہیں میں ایک کے بعد دوسری، دوسری کے برد تیسری چیز کرتی رہتی تھی۔ میں اپنے آپ کو بالکل بھی وقت نہیں دیتی تھی، جب میں اپنے والدین سے ڈپریشن کے بارے میں بات کی تو انہوں نے مجھے الگ سجھاؤ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصروف مت رہو۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے بچیں۔ دھیرے۔دھیرے کام کرو۔ ایرا نے کہا کہ ہر کسی کا ڈپریشن کیلئے ایک الگ رویہ ہوتا ہے۔


ایرا خان نے آگے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے صلاح دی تھی، ہر چیز کو پایٹو روشنی میں دیکھو۔ خد کو مصروف رکھو۔ آرام کرتے رہو۔ تین یا چار ڈاکٹروں سے صلاح لینے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ بہت مصروف ہونا صحیح نہیں تھا۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ میں اداس ہوں یا زیادہ نگیٹو ہوں۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)






اس سے پہلے ایرا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے پوسٹ کی گئی 10 منٹ کے ایک ویڈیو میں کہا، ’جب میں 14 سال کی تھی تب میرا جنسی استحصال کیا گیا۔ وہ اس وقت تھوڑی عجیب صورتحال تھی کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ شخص کو پتہ ہے کہ وہ کیا کر رہا تھا، میں اسے ایک طرح سے جانتی تھی۔ وہ ہر دن نہیں ہو رہا تھا’۔

ایرا خان نے اتوار کو ایک ویڈیو کلپ میں کہا، ’مجھے یہ سب سمجھنے میں تقریباً ایک سال لگ گیا، پھر میں نے فوراً اپنے والدین کو ای میل لکھا اور خود کو اس صورتحال سے باہر نکالا’۔ 23 سالہ ایرا خان نے کہا کہ جب وہ اس صورتحال سے باہر آگئیں تو انہیں اب اس کا برا نہیں لگتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ، انہیں یہ سوچ کر غصہ آتا تھا کہ انہوں نے ویسا کیسے ہونے دیا۔

ایرا خان نے کہا، ’میں خوفزدہ نہیں ہوئی، مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اب میرے ساتھ نہیں ہو رہا ہے اور وہ ختم ہوگیا ہے۔ میں آگے بڑھ گئی، لیکن یہ ایسا کچھ نہیں تھا، جس نے مجھے زندگی بھر ڈرایا ہو اور ایسا کچھ بھی نہیں، جس سے مجھے ویسا محسوس ہو، جو میں نے 20-18 سال کی عمر میں محسوس کیا تھا۔

ایرا خان نےکہا کہ یہاں تک کہ ان کے والدین کے درمیان طلاق نے بھی انہیں ’ٹینشن’ نہیں دی کیونکہ یہ خوشگوار اور دوستانہ تھا۔ عامر خان اور رینا دتہ اپنی شادی کے 16 سال بعد 2002 میں الگ ہوگئے۔ دونوں کا ایک لڑکا بھی ہے، جس کا نام جنید خان ہے



وگ اپنے دماغی اور ذہنی صحت پر بات کرنے سے ہمیشہ ہچکچاتے ہیں لیکن جب سے سوشل میڈیا پر لوگ ایکٹو ہوئے ہیں۔ وہ ہر مسئلے پر کھل کر اپنی بات کہہ دیتے ہیں۔ عالمی مینٹل ہیلتھ ڈے (World Mental Health Day) پر بھی کئی ستارو نے اپنی۔اپنی بات سوشل میڈیا پر رکھی۔ اس درمیان بالی ووڈ کے قدآور اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے بھی (World Mental Health Day) پر دماغی اور ذہنی صحت پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اپنی باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں۔

سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہو رہا ہے ایرا خان کا یہ ویڈیو

در اصل عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ یہی نہیں لوگ اس ویڈیو کو لیکر ایرا خان کی جم کر تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایرا خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے ڈپریشن میں ہیں اور ڈاٹر کو دکھا رہی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی وضح کیا کہ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ ایرا خان آگے کہتی ہیں کہ وہ گزشتہ کافی وقت سے مینٹل ہیلتھ پر کچھ کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira) on




اس ویڈیو کے ذریعے ایرا خان نے کہا کہ وہ سبھی کو اپنی زندگی کے اس سفر پر لے جانا چاہتی ہیں جہاں پر وہ ڈپریشن سے ایک جنگ لڑ رہی ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں وی ایک سوال چھوڑ جاتی ہیں، " میرے پاس سب کچھ ہے، پھر میں ڈپریسڈ کیوں ہوں ؟" اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایرا خٓن نے کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 'بہت کچھ چل رہا ہے، بہت سارے لوگوں کے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ چیزیں واقعی میں الجھی اور تناؤ سے بھری ہیں، آسان اور ٹھیک ہے لیکن ٹھیک نہیں ہے۔ یہ زندگی ہے'۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 15, 2020 11:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading