ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ہوا کورونا وائرس، خود کو گھر پر ہی کیا کورنٹائن

عامر خان کے تجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھر میں ہی کورنٹائن کر رلیا ہے۔ ساتھ ہی وہ اس وقت سبھی قواعد کی پیروی کر رہے ہیں۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ہوا کورونا وائرس، خود کو  گھر پر ہی کیا کورنٹائن
عامر خان کے تجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھر میں ہی کورنٹائن کر رلیا ہے۔ ساتھ ہی وہ اس وقت سبھی قواعد کی پیروی کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹر رفیکشنسٹ عامر خان  (Aamir Khan)   کورونا پازیٹو Aamir Khan Corona Positive پائے گئے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں رنبیر کپور، کارتک آرین اور منوج واجپئی جیسے کئی بڑے اسٹار کو کورونا ہوا ہے۔ عامر خان کے تجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھر میں ہی کورنٹائن کر رلیا ہے۔ ساتھ ہی وہ اس وقت سبھی قواعد کی پیروی کر رہے ہیں۔


عامر خان نے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ، مسٹر عامر خان کا کووڈ19 ٹسیٹ پازیٹو آیا ہت۔ وہ گھر پر ہیں اور سیلف کورنٹائن میں ہیں۔ سبھی قانون قواعد کی پیروی کر رہے ہیں۔ وہ پوری طرح ٹھیک ہیں۔ وہ سبھی لوگ جو گزشتہ دنوں ان کے رابچے میں آئے ہوں، مہربانی کرکے ضرور احتیاط برتیں اور کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ آپ سب کی دعاؤں کیلئے شکریہ۔۔


بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ جیسے ٹویٹر ، انسٹاگرام کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ عامر خان نے یوم پیدائش کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے فینس کے ساتھ ویسے ہی رابطہ کریں گے ، جیسے پہلے کیا کرتے تھے ۔ دراصل عامر نے یہ فیصلہ اپنے کام پر پوری طرح توجہ مرکوز کرنے کیلئے کیا ہے ۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ نے اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک اپنا فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ فون بند کرنے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا کہ سیٹ پر ان کے ڈیوائس کے لگاتار بجنے سے ان کا کام متاثر نہ ہو ۔


Lal singh chaddha, aamir khan
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان


عامر خان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا : دوستو! میرے یوم پیدائش پر اتنے پیار اور اتنی گرمجوشی کیلئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ۔ میرا دل بھر آیا ہے ۔ دوسری خبر یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہوگی ۔ حالانکہ میں ان ذرائع پر ویسے بھی زیادہ سرگرم نہیں ہوں ، تومیں نے ان سے دور ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم ویسے ہی بات چیت کریں گے جیسے پہلے کرتے تھے۔
عامر خان نے مزید لکھا : اس کے ساتھ ہی اے کے پی ( عامر خان پروڈکشن) نے اپنا آفیشیل چینل بنایا ہے تو مستقبل میں میری فلموں کی اپ ڈیٹ آپ کو انہیں کے ہینڈل ۔۔۔۔۔ سے ملی گے ۔ ڈھیر سارا پیار ۔
عامر خان کا بیان ۔
بتادیں کہ 2018 میں عامر خان نے اپنے یوم پیدائش پر اپنی ماں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی شروعات کی تھی ، جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا ۔
وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو عامر خان نے اپنے چوتھے اسپیشل گانے ہرفن مولا میں خوبصورت ایلی اورام کے ساتھ واپسی کرلی ہے ۔ علاوہ ازیں اداکار اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے پوسٹ پروڈکشن کے ساتھ خود کو مصروف رکھے ہوئے ہیں ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 24, 2021 01:58 PM IST