ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کا بڑا فیصلہ، سوشل میڈیا کو کہہ دیا الوداع

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ عامر نے ٹویٹر پر جو پوسٹ لکھا ہے اس میں اپنے مداحوں کو بہت پیار دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ان کا آخری پوسٹ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2021 03:42 PM IST
  • Share this:
عامر خان کا بڑا فیصلہ، سوشل میڈیا کو کہہ دیا الوداع
عامر خان کا بڑا فیصلہ، سوشل میڈیا کو کہہ دیا الوداع

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ عامر نے ٹوئٹر پر جو پوسٹ لکھا ہے، اس میں اپنے مداحوں کو بہت پیار دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ان کا آخری پوسٹ ہے۔ عامر نے یہ پوسٹ اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام دونوں ہینڈل پر شیئر کئے ہیں۔

عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’ہیلو دوستو ، میری سالگرہ کے موقع پر آپ کی محبت اور گرم جوشی سے میرا دل بھر گیا ہے اور اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔ خبر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہوگی۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یہ دکھاوا کرنا بند کردوں کہ میں بہت سرگرم ہوں۔ ہم رابطے میں رہیں گے جیسے پہلے تھے۔ عامر خان نے بتایا ہے کہ شائقین ان کے پروڈکشن ہاؤس عامر خان پروڈکشنس کے آفیشل ہینڈل کو فالو کرسکتے ہیں‘‘۔


عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’ہیلو دوستو ، میری سالگرہ کے موقع پر آپ کی محبت اور گرم جوشی سے میرا دل بھر گیا ہے اور اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔
عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’ہیلو دوستو ، میری سالگرہ کے موقع پر آپ کی محبت اور گرم جوشی سے میرا دل بھر گیا ہے اور اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔


عامر نے لکھا ’’عامر خان پروڈکشنس نے اپنا آفیشل چینل بنایا ہے۔ لہذا اب مجھ سے اور میری فلموں سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ وہاں ملے گی‘‘۔ عامر اس وقت فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان عامر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا ہندی ’اڈیپٹیشن‘ ہے اور یہ فلم رواں برس کرسمس پر ریلیز ہونے کی امید ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 16, 2021 03:27 PM IST