ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے سنی لیونی کو کچھ اس انداز میں پیش کی یوم پیدائش کی مبارکباد

  • Share this:
عامر خان نے سنی لیونی کو کچھ اس انداز میں پیش کی یوم پیدائش کی مبارکباد
اس افسوس کو مٹانے کے لئے انہوں نے جوکیا وہ دکھاتا ہے کہ سنی لیونی ایک پورن اسٹاربننے سے پہلے بالکل الگ سوچ رکھتی تھیں۔

مسٹرپرفینشنسٹ عامر خان نے سنی لیون  کو ان کے یوم پیدائش پر ٹویٹر کے ذریعےمبارکباد دی۔ ہندستانی سنیما کے بڑے اسٹاراور اپنے پسندیدہ اداکار عامر سے مبارکباد پاکر سنی لیونی کافی خوش ہوں گی۔ دن کے آخر میں اگر ایسا پیغام ملے تو کون خوش نہیں ہوگا۔ عامر نے رات تقریبا 11:30 بجے سنی کیلئے برتھ ڈے میسیج لکھا۔ عامر نے لکھا، آپ کو یوم پیدائش کی ڈھیروں مبارکباد۔ امید کرتا ہوں کی آپ کا دن بیحد اچھا رہا ہوگا۔ دعا ہے کہ آپ کا سال بھی بہترین گزرے۔ اور خاص دن کی بہت بہت مبارکباد۔۔۔

سنی نے ابھی تک عامر کے برتھ ڈے میسیج کا جواب نہیں دیا ہے۔ شاید وہ برتھ ڈے پارٹی کی وجہ سے مصروف ہوں گی۔ ویسے بھی جب وہ گھر پر ہوتی ہیں تو ان کی ذمہ داری ڈبل ہوجاتی ہے۔ تین بچے سنبھالنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اب اگر آپ عامر اور سنی کے کنکشن کو لیکر کنفیوز ہیں تو بتادیں  کہ اس کنکشن کی شرعات سال 2016 میں ہوئی تھی۔ سنی کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہوا تھا اس میں سنی کے پورن کریئر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سنی سے پوچھا گیا تھا کہ عامر خان ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

اس پر عامر نے ٹویٹ کے ذریعے جواب دیا تھا، 'سنی  مجھے  آپ  کے  ساتھ کرکے بہت خوشی ہوگی۔ مجھے آپ کےماضی سے کوئی پریشانی نہیں ہے"َ۔  عامر  نے  اس  وقت  سنی  کو سپورٹ  کیا  تھا۔


حالانکہ  ابھی  تک  عامر  اور  سنی  لیونی  کے  کسی  پروجکٹ  کے  بارے  میں  کوءی  خبر  نہیں  ہے  لیکن  اس  کے  بعد سال 2017 میں سنی لیون شاہ رخ خان کے ساتھ "رئیس" اور سنجے دت کے ساتھ  'بھومی' میں آئیٹم نمبر کرتی نظر آئیں۔ دونوں ہی فلموں کےیہ گانے کافی پسند کئے گئے تھے۔

First published: May 14, 2019 05:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading