لوگ اپنے دماغی اور ذہنی صحت پر بات کرنے سے ہمیشہ ہچکچاتے ہیں لیکن جب سے سوشل میڈیا پر لوگ ایکٹو ہوئے ہیں۔ وہ ہر مسئلے پر کھل کر اپنی بات کہہ دیتے ہیں۔ عالمی مینٹل ہیلتھ ڈے (World Mental Health Day) پر بھی کئی ستارو نے اپنی۔اپنی بات سوشل میڈیا پر رکھی۔ اس درمیان بالی ووڈ کے قدآور اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے بھی (World Mental Health Day) پر دماغی اور ذہنی صحت پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اپنی باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں۔
سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہو رہا ہے ایرا خان کا یہ ویڈیو
در اصل عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ یہی نہیں لوگ اس ویڈیو کو لیکر ایرا خان کی جم کر تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایرا خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے ڈپریشن میں ہیں اور ڈاٹر کو دکھا رہی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی وضح کیا کہ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ ایرا خان آگے کہتی ہیں کہ وہ گزشتہ کافی وقت سے مینٹل ہیلتھ پر کچھ کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں۔
اس ویڈیو کے ذریعے ایرا خان نے کہا کہ وہ سبھی کو اپنی زندگی کے اس سفر پر لے جانا چاہتی ہیں جہاں پر وہ ڈپریشن سے ایک جنگ لڑ رہی ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں وی ایک سوال چھوڑ جاتی ہیں، " میرے پاس سب کچھ ہے، پھر میں ڈپریسڈ کیوں ہوں ؟" اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایرا خٓن نے کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 'بہت کچھ چل رہا ہے، بہت سارے لوگوں کے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ چیزیں واقعی میں الجھی اور تناؤ سے بھری ہیں، آسان اور ٹھیک ہے لیکن ٹھیک نہیں ہے۔ یہ زندگی ہے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔