ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بریکنگ نیوز: اجے دیوگن کو لگا بڑا صدمہ، بھائی انل دیوگن کا ہوا انتقال، اداکار نے تصویر شیئر کرکے لکھی بیحد ہی جذباتی بات

بالی ووڈ (Bollywood) اداکار اجے دیوگن (Ajay Devgn) پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے۔ دراصل اجے دیوگن کے بھائی انل دیوگن (Anil Devgn) نے بالی ووڈ کو بڑا صدمہ دے کر اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: اجے دیوگن کو لگا بڑا صدمہ، بھائی انل دیوگن کا ہوا انتقال، اداکار نے تصویر شیئر کرکے لکھی بیحد ہی جذباتی بات
بالی ووڈ (Bollywood) اداکار اجے دیوگن (Ajay Devgn) پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے۔ دراصل اجے دیوگن کے بھائی انل دیوگن (Anil Devgn) نے بالی ووڈ کو بڑا صدمہ دے کر اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

ممبئی۔ بالی ووڈ  (Bollywood) اداکار اجے دیوگن (Ajay Devgn) پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے۔ دراصل اجے دیوگن کے بھائی انل دیوگن (Anil Devgn) نے بالی ووڈ کو بڑا صدمہ دے کر اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اجے دیوگن نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بھائی کے انتقال کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ اجے دیوگن نے بھائی انل دیوگن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک بیحد ہی جذباتی پیغام لکھا ہے۔ حالانکہ اپنے اس پوسٹ میں اجے دیوگن نے بھائی کی موت کس وجہ سے ہوئی اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ وہیں ان کی اس پوسٹ پر فینس اور سلیبرٹیز کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ہر کوئی ان کے انتقال سے صدمے میں ہے۔ انل دیوگن کی موت پر سلیبرٹیز ان کی روح کی سکون کی دعا کر رہے ہیں۔


اجے دیوگن نے اپنے آفیشیل اکاؤنٹ فیس بک  اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھائی انل دیوگن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، میں نے گزشتہ رات اپنے بھائی کو کھو دیا ہے۔ ان کا بد قسمتی سے انتقال نے ہمارے کنبے کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ ADFF اور میں انہیں بہت یاد کریں گے۔ ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کریں۔ اجے دیوگن نے یہ جانکاری شیئر کی ہے کہ اس کورونا وبا کے سبب، ہم پرسنل پرارتھنا سبھا (دعایئہ اجلاس) نہیں رکھ پائیں گے۔ اجے دیوگن نے اطلاع دیتے ہوئے بھائی کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام دیا ہے۔




آپ کو بتادیں کی انل دیوگن کا انتقال بالی ووڈ کیلئے واقعی ایک بڑا جھٹکا ہے۔ بتادیں کہ انل دیوگن نے بالی ووڈ میں کئی مشہور فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ انہیں راجو چاچا، بلیک میل اور حال دل جیسی فلموں کو ڈائریکٹ کیلئے پہچانا جاتا ہے۔ وہ اجے دیوگن کی فلم سن آف سردار کے کریئیٹو ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔


اداکار اجے دیوگن کے ذریعے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر لوگوں کے رد عمل سامنے آرہے ہیں۔ ہر کوئی انل دیوگن کی موت کی خبر سے صدمے میں نظر آرہا ہے۔ کئی سلیبرٹیز نے اداکار کی اس پوسٹ پر انل دیوگن کو یاد کرکے دکھ ظاہر کر رہے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 06, 2020 04:27 PM IST