ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا اداکار اکشے کمار کے ساتھ شوٹنگ کا ویڈیو ہوا لیک: دیکھیں یہاں

ان دنوں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو لیکر زبردست چرچائیں ہیں۔ کئی فلموں کی رلیز ڈیٹ کا اعلان ہو چکا ہے تو کئییوں کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ وہیں اس درمیان اکشے کمار (Akshay Kumar) دھنُش اور سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کی آنے والی فلم اترنگی رے (Atrangi Re) زبردست سرخیوں میں آ گئی ہے۔

  • Share this:
سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا اداکار اکشے کمار  کے ساتھ شوٹنگ کا ویڈیو ہوا لیک: دیکھیں یہاں
سارہ علی کان اور اکشے کمار

ان دنوں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو لیکر زبردست چرچائیں ہیں۔ کئی فلموں کی رلیز ڈیٹ کا اعلان ہو چکا ہے تو کئییوں کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ وہیں اس درمیان اکشے کمار (Akshay Kumar) دھنُش اور سارہ علی خان   (Sara Ali Khan) کی آنے والی فلم اترنگی رے  (Atrangi Re) زبردست سرخیوں میں آ گئی ہے۔ اس فلم کو لیکر کافی وقت سے تیاریاں چل رہی تھیں۔ وہیں اکشے کمار ے فلم سے اپنا فرسٹ لک بھی شیئر کر دیا تھا۔ وہیں اب اس فلم کی شوٹنگ کا ایک ویڈیو لیک ہو گیا ہے جس میں سارہ علی خان اور اکشے کمار ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں ان دونوں کا لک بھی کافی الگ نظر آ رہا ہے۔


دراصل ٹویٹر پر اکشے کمار کے ایک فین کلب اکاؤنٹ سے فلم  اترنگی رے  (Atrangi Re) سے جڑا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار اور سارہ علی خان نظر آ رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف اکشے کمار نے کالا چشمہ اور سفید شرٹ پہنا ہوا ہے۔ وہیں سارہ علی خان سفید کرتے اور پیلے دوپٹے میں نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں کسی برج پر ہیں۔ دونوں کا ایسا ہی لک ایک پوسٹر میں بھی دیکھنے کو مل چکا ہے۔ یہاں دیکھیں ان دونوں کا لیک ہوا یہ ویڈیو۔۔



ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فین نے بتایا کہ اکشے کمار اور سارہ علی خان کا یہ ویڈیو فلم  اترنگی رے  (Atrangi Re)  کے سیٹ سے ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ آج گریٹر نوئیڈا میں ہو رہی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 15, 2020 08:42 PM IST