ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاون کے دوران پولیس سے پوچھ کر گرل فرینڈ سے ملنا چاہتا تھا یہ اداکار ، اب ایسے گزار رہا ہے دن

علی فضل نے ایک انٹرویو میں رچا چڈھا سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمس کو دئے انٹرویو میں کہا تھا کہ کوارنٹائن میں رچا کے بغیر رہنا کافی مشکل ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے دوران پولیس سے پوچھ کر گرل فرینڈ سے ملنا چاہتا تھا یہ اداکار ، اب ایسے گزار رہا ہے دن
لاک ڈاون کے دوران پولیس سے پوچھ کر گرل فرینڈ سے ملنا چاہتا تھا یہ اداکار ، اب ایسے گزار رہا ہے دن

کورونا وائرس (Coronavirus) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، ایسے میں لوگوں کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاون  (Lockdown) لاگو ہے ، جس کی وجہ سے عام لوگوں سے لے کر خاص لوگوں تک ہر کوئی اپنے اپنے گھروں میں قید ہے ۔ وہیں اس لاک ڈاون کے دوران بالی ووڈ اداکار علی فضل  (Ali Fazal) اپنی گرل فرینڈ رچا چڈھا  (Richa Chadda)  کو بہت یاد کررہے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف وہ پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ رچا چڈھا سے فون پر بات تو کرتے ہیں ، لیکن ملنے کیلئے کافی پریشان ہیں ۔ یہاں تک کہ وہ لاک ڈاون کے دوران بھی پولیس سے اجازت لے کر ان سے ملنے جانا چاہتے تھے ۔ اب انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا خالی وقت کیسے گزار رہے ہیں ۔


علی فضل نے ایک انٹرویو میں رچا چڈھا سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمس کو دئے انٹرویو میں کہا تھا کہ کوارنٹائن میں رچا کے بغیر رہنا کافی مشکل ہوگیا ہے ۔ سوچتا ہوں کہ ممبئی پولیس سے اجازت لے کر ان دنوں بھی اس سے ملاقات کرکے آوں ۔ وہیں اب انہوں نے اپنے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ لاک ڈاون میں اپنے فارغ اوقات میں کیا کرتے ہیں ۔




انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ اسکرپٹ رائٹنگ پر بھی کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شاعر تو نہیں ہوں ، لیکن کبھی کبھی خود کیلئے لکھتا ہوں اور کسی دن پروفیشنلی بھی اس پر کام کروں گا ۔

بتادیں کہ گزشتہ دنوں علی فضل اور رچا چڈھا کی شادی کو لے خبریں گردش کررہی تھیں ۔ اپنے انٹرویو میں اس بابت علی فضل نے کہا تھا کہ فی الحال ہماری شادی ملتوی ہوگئی ہے اور مجھے اس بات کا کافی افسوس ہے ۔ تاہم ہم نے ابھی تک کسی بھی طرح کی بکنگ نہیں کی تھی اور نہ ہی کسی چیز کیلئے ادائیگی کی تھی ، جس کی وجہ سے ہمارے پیسے بچ گئے ۔ کیونکہ ابھی تک کچھ بھی پلان نہیں کیا تھا ۔
First published: May 15, 2020 09:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading