آخر سلمان خان نے کیوں ’دبنگ‘ میں ارباز خان کے شاٹس کو کردیا تھا کینسل، بھائی نے کیا انکشاف
آخر سلمان خان نے کیوں ’دبنگ‘ میں ارباز خان کے شاٹس کو کردیا تھا کینسل، بھائی نے کیا انکشاف
سلمان خان ان دنوں اپنے آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اور ٹائیگر3 کو لے کر مصروف ہ یں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں بھی ان کا کیمیو دیکھنے کو ملے گا۔
سلمان خان کی دبنگ کو فینس نے بہت پسند کیا تھا۔ خاص طور سے فلم کے ڈائیلاگ فینس کی زبانوں پر چڑھ گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی دبنگ خان کے شاندار انداز نے شائقین کا دل جیتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی۔ اس فلم سے جڑے ہوئے قصے آج بھی بہت مشہور ہیں۔ اسی میں سے ارباز خان کی جانب سے کی گئی پہلے دن کی شوٹنگ سے جڑا ہوا ایک قصہ ہے، جسے حال ہی میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے شیئر کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس فلمی قصے کے بارے میں۔
ارباز نے شیئر کیا قصہ ارباز خان نے دبنگ سے متعلق دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کی جانکاری دی ہے کہ جب انہوں نے دبنگ میں کام کرنے کو لے کر کہا تو سلمان خان نے فلم کے سیٹ پر ان کا ٹسٹ لیا تھا۔ ارباز نے پہلے دن قریب 40 شاٹ دئیے تھے۔ ارباز خان اپنے کام سے کافی خوش تھے لیکن اگلے ہی دن سلمان خان نے ان کے سبھی شاٹس کو ریجیکٹ کرکے کینسل کردیا تھا۔ اسی کی وجہ سے ان کی خوشی زیادہ دن تک نہیں رہ پائی۔ اس کے ساتھ ارباز خان نے بتایا کہ انہوں نے دبنگ سے کافی کچھ سیکھا تھا۔ ارباز خان اور سلمان خان نے دبنگ سے پہلے ایک ساتھ پیار کیا تو ڈرنا کیا اور ہیلو بردرس جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
اس کے ساتھ سلمان خان ان دنوں اپنے آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اور ٹائیگر3 کو لے کر مصروف ہ یں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں بھی ان کا کیمیو دیکھنے کو ملے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔