سلمان خان کے بھائی ارباز خان کو فلم انڈسٹری میں سلمان جیسی کامیابی نہیں مل پائی، لیکن وہ اپنی پرسنل لائف کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہے۔ ان دنوں ارباز خان پنی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے ریلیشن شپ کو لے کر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ارباز نے اپنے اور جارجیا کے درمیان عمر کے فرق کو لے کر کچھ شیئر کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ارباز نے کونسی بات کا خلاصہ کیا ہے۔
ارباز خان کا انکشاف ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی کی عمر میں ایک بڑا فرق ہے۔ ایک انٹرویو میں ارباز نے جارجیا کو ایک بہت ہی بہترین لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا، میں جانتا ہوں کہ میرے اور جارجیا کے درمیان عمر کا ایک بڑا فاصلہ ہے، لیکن جب آپ ایک ریلیشن شپ میں آجاتے ہیں تو بہت آگے کی نہیں سوچتے۔ حالانکہ میں کبھی کبھی جارجیا سے اس بارے میں کہتا ہوں کہ کیا سچ میں، ہم اب لائف کے اس موڑ پر ہیں جہاں سے میں یہ بات سوچ رہا ہوں کہ کس طرح سے اس رشتے کو آگے لے کر جانا ہے۔‘
ارباز نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ، یہ ایک چھوٹا افیئر بھی ہوسکتا ہے، لیکن ابھی اپنی ریلیشن شپ کے بارے میں بات کرنا شائد جلد بازی ہوگی۔‘ آپ کو بتادیں کہ اس وقت ارباز خان 55 سال کے ہیں اور جارجیا اینڈریانی 33 سال کی ہیں۔ دونوں کی عمر میں پورے 22 سال کا فاصلہ ہے۔ حالانکہ عمر کا گیپ دونوں کے رشتے کے درمیان نہیں آیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔