உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملائیکہ اروڑہ کے یوم پیدائش پر بوائے فرینڈ ارجن کپور نے دکھایا پیار تو کرینہ کپور نے کہہ ڈالی ایسی بات

     ارجن کپور (Arjun Kapoor)  نے ملائیکہ (Malaika Arora) کے یوم پیدائش پر کافی پیار بھری مبارکباد دی ۔ ارجن نے انسٹاگرام پر لکھا : اس دن یا کسی بھی دن میں صرف آپ کو مسکراتے دیکھنا چاہتا ہوں ۔ دعا کرتا ہوں کہ اس سال آپ زیادہ مسکرائیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کی فٹنس کوئن ملائیکہ اروڑہ اپنا 48 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ ملائیکہ کے یوم پیدائش پر بالی ووڈ کے دوست ، فیملی اور فینس انہیں مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں ، لیکن ملائیکہ کے سب سے قریبی دوست ارجن کپور کی مبارکباد پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی تھیں ۔ ارجن نے سوشل میڈیا پر ملائیکہ کے ساتھ ایک رومانٹک تصویر شیئر کرکے یوم پیدائش کی مبارکباد دی تو کرینہ کپور خان اپنا کریڈٹ مانگنے لگیں ۔

      ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے ریلیشن شپ کی بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور نہ ہی دونوں پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں ۔ ارجن اور ملائیکہ اکثر ساتھ میں وقت گزارتے رہتے ہیں اور بالی ووڈ فرینڈس خاص کر کرینہ کپور خان ، کرن جوہر اور بہن امرتا اروڑہ کے ساتھ پارٹی بھی کرتے رہتے ہیں ۔ ارجن کپور نے ملائیکہ کے یوم پیدائش پر کافی پیار بھری مبارکباد دی ۔ ارجن نے انسٹاگرام پر لکھا : اس دن یا کسی بھی دن میں صرف آپ کو مسکراتے دیکھنا چاہتا ہوں ۔ دعا کرتا ہوں کہ اس سال آپ زیادہ مسکرائیں ۔

      تصویر : arjunkapoor/Instagram
      تصویر : arjunkapoor/Instagram

      ارجن کپور کی اس پوسٹ پر ملائیکہ کی بہن امرتا اروڑہ اور مشہور بالی ووڈ فیشن ڈیزائنر منیش ملہتورا نے بھی پیار کا اظہار کیا تو کرینہ کپور خان نے لکھ دیا کہ مجھے فوٹو کریڈٹ چاہئے ارجن کپور جی ۔ کرینہ کی اس مانگ پر ارجن نے بھی مزیدار جواب دیا ۔

      تصویر : arjunkapoor/Instagram
      تصویر : arjunkapoor/Instagram

      بتادیں کہ بالی ووڈ میں آئٹم سانگ سے جلوہ بکھیرنے والی ملائیکہ اروڑہ 23 اکتوبر 1973 کو ممبئی میں پیدا ہوئی تھیں ۔ ہندوستان کی ٹاپ ماڈل میں شمار ملائیکہ نے 90 کی دہائی میں کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ۔ شاہ رخ خان کے ساتھ چھیاں چھیاں آئٹم سانگ نے ملائیکہ کو شہرت کے بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں کئی ریئلٹی ٹی وی شوز پر کبھی مہمان تو کبھی جج کے کردار میں نظر آتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: