ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار آصف بصرا نے دھرمشالہ میں کی خودکشی، پالتو کتے کی رسی سے لگایا پھندا

‌Bollywood Actor Asif basra Suicide Case: بالی ووڈ اداکار آصف بصرا (Asif Basra) نے خود کشی (Suicide Case) کرلی ہے۔ جمعرات کو ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے دھرشالہ (Dharamshala) میں آصف بصرا نے میکلوڈ گنج میں جوگی باڑا روڈ پر واقع ایک کیفے (Cafe) کے پاس خود کشی کی ہے۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار آصف بصرا نے دھرمشالہ میں کی خودکشی، پالتو کتے کی رسی سے لگایا پھندا
بالی ووڈ اداکار آصف بصرا نے دھرمشالہ میں کی خودکشی، پالتو کتے کی رسی سے لگایا پھندا

دھرمشالہ: بالی ووڈ اداکار آصف بصرا (Asif Basra) نے خود کشی (Suicide Case) کرلی ہے۔ جمعرات کو ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے دھرشالہ (Dharamshala) میں آصف بصرا نے میکلوڈ گنج میں جوگی باڑا روڈ پر واقع ایک کیفے (Cafe) کے پاس خود کشی کی ہے۔ اداکار نے خودکشی کیوں کی ہے، اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ کانگڑا کے ایس پی (Kangra SP) ومکت رنجن نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔


لیز پر لی تھی زمین


حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اداکار آصف بصرا گزشتہ پانچ سالوں سےمیکلوڈ گنج میں ایک کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ ان کے ساتھ ان کی ایک غیرملکی خاتون دوست بھی رہتی تھی۔ پولیس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔


کیسے لگایا پھندا

بتایا جارہا ہے کہ آصف بصرا یوکے کی ایک خاتون کے ساتھ لو ان میں میکلوڈگنج میں رہتے تھے۔ جمعرات دوپہر وہ اپنے پالتو کتے کو گھمانے نکلے تھے۔ اس کے بعد گھر واپس آکر انہوں نے پالتو کتے کی ہی رسی سے پھندا لگا لیا۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔ کانگڑا کے ایس پی ومکت رنجن نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس معاملے کی پڑتال کر رہی ہے۔ آصف بصرا نے خود کشی کی ہے۔

کون ہیں آصف بصرا

آصف بصرا مشہور ٹی وی اداکار ہیں۔ وہ کئی بالی ووڈ مووی ’پرجانیاں’ بلیک ’فرائیڈے’ کے علاوہ ہالی ووڈ فلم آوٹ سورس میں بھی نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ، آصف بصرا ہماچلی فلم سانجھ میں بھی اپنے کردار کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، عمران ہاشمی کی ’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی’ فلم میں بھی انہوں نے عمران ہاشمی کے والد کا کردار نبھایا تھا۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 12, 2020 04:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading