உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دھرمیندر گزشتہ 4 دنوں سے ICU میں تھے داخل، اب خود VIDEO شیئر کردی اپنی صحت کی جانکاری

    بالی ووڈ اسٹار دھرمیندر نے خود ٹوئٹ کرکے اپنی صحت سے متعلق جانکاری دی ہے۔

    بالی ووڈ اسٹار دھرمیندر نے خود ٹوئٹ کرکے اپنی صحت سے متعلق جانکاری دی ہے۔

    عظیم بالی ووڈ اداکار دھرمیندر (Dharmendra) کی صحت کو لے کر ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دھرمیندر کو چار دن پہلے اسپتال کے ICU میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ تازہ رپورٹ یہ ہے کہ اب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      عظیم بالی ووڈ اداکار دھرمیندر (Dharmendra) کی صحت کو لے کر ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دھرمیندر کو چار دن پہلے اسپتال کے ICU میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ تازہ رپورٹ یہ ہے کہ اب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ ممبئی کا بریچ کینڈی اسپتال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھرمیندر کو شوٹنگ کے دوران پیٹھ میں درد ہوا تھا، جس کے بعد انہیں 4 دن پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔

      عظیم بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کی صحت کو لے کر ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دھرمیندر کو چار دن پہلے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا۔ تازہ رپورٹ یہ ہے کہ جب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ ممبئی کا بریچ کینڈی اسپتال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھرمیندر کو شوٹنگ کے دوران پیٹھ میں درد ہوا تھا، جس کے بعد انہیں 4 دن پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔



      خبروں کی مانیں تو ان کے بیٹے اور اداکار لیڈر سنی دیول (Sunny Deol) بھی آج اپنے والد کی صحت کی جانکاری لینے اسپتال گئے تھے اور ان کے ساتھ وقت بھی گزارا گیا تھا۔ وہیں دوسری طرف دھرمیندر پردھان نے خود اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’مجھے پیٹھ میں درد ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے مجھے اسپتال میں 4 دن گزارنے پڑے اور آپ لوگوں کی دعاوں سے اب میں ٹھیک ہوں اور اسپتال سے ڈسچارج ہوچکا ہوں‘۔

      ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں آئیں گے نظر

      وہیں بات کریں دھرمیندر کے ورک فرنٹ کی، تو وہ بیٹوں سنی دیول (Bobby Deol) اور بابی دیول کے ساتھ ‘اپنے‘ کے اگلے پارٹ (Apne Part 2) میں دکھائی دیں گے، فلم میں ان کے پوتے کرن دیول بھی نظر آئیں گے۔ اسی کے ساتھ، دھرمیندر عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ اسٹارر ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا بھی حصہ ہیں، جو فروری 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ دھرمیندر اور جیا بچن 48 سال بعد اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں آخری بار ‘شعلے‘ (1975) میں نظر آئے تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں، دھرمیندر نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپنی ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ٹیم کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں ان کے ساتھ شبانہ اعظمی، عالیہ بھٹ، رنویر اور ڈائریکٹر کرن جوہر بھی تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: