ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

معروف فلمی شخصیت دھرمیندر کیلئے خاص تحفہ، بنگلورو سے ممبئی کیلئے روانہ ہورہا ہے شیش محل

بالی ووڈ کی معروف فلمی شخصیت دھرمیندر کیلئے بنگلورو سے ایک خاص تحفہ روانہ کیا جارہا ہے۔ جی ہاں یکم جنوری 2021 کو دھرمیندر کے فلمی دنیا میں 60 سال مکمل ہونے کی خوشی میں شیش محل کا تحفہ بنگلورو میں ان کے چاہنے والوں نے تیار کیا ہے۔

  • Share this:
معروف فلمی شخصیت دھرمیندر کیلئے خاص تحفہ، بنگلورو سے ممبئی کیلئے روانہ ہورہا ہے شیش محل
بالی ووڈ کی معروف فلمی شخصیت دھرمیندر کیلئے بنگلورو سے ایک خاص تحفہ روانہ کیا جارہا ہے۔ جی ہاں یکم جنوری 2021 کو دھرمیندر کے فلمی دنیا میں 60 سال مکمل ہونے کی خوشی میں شیش محل کا تحفہ بنگلورو میں ان کے چاہنے والوں نے تیار کیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف فلمی شخصیت دھرمیندر کیلئے بنگلورو سے ایک خاص تحفہ روانہ کیا جارہا ہے۔ جی ہاں یکم جنوری 2021 کو دھرمیندر کے فلمی دنیا میں 60 سال مکمل ہونے کی خوشی میں شیش محل کا تحفہ بنگلورو میں ان کے چاہنے والوں نے تیار کیا ہے۔ 60 سالہ جشن کو خاص اور یادگار بنانے کیلئے دھرمیندر کے دیوانے، مستانے بنگلورو سے ممبئی کیلئے شیش محل کا خوبصورت تحفہ روانہ کررہے ہیں۔ سماجی کارکن ششی کانت شرما کی درخواست پر بابا گلاس فیکٹری کے مالک افسر علی نے اس شیش محل کے ماڈل کو تیار کیا ہے۔ اس میں ہال، کچن روم، ڈائننگ ٹیبل، بیڈ روم، بالکنی اسطرح ایک عالیشان حقیقی محل کا منظر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تقریبا 6 ماہ کی محنت کے بعد یہ خوبصورت نمونہ تیار ہوا ہے۔ دھرمیندر کی چند اہم تصاویر، انکی مشہور فلموں کے نام اس محل میں چسپاں کئے گئے ہیں۔ ششی کانت شرما نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود دھرمیندر کے چاہنے والوں نے ملکر دھرمیندر ایک انمول رتن انٹرنیشنل فینس کلب قائم کیا ہے۔ اس کلب کے ذریعہ ہر سال دھرمیندر جی کے جنم دن کے موقع پر تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ دھرم جی کے فلمی دنیا میں 60 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کا فیصلہ لیا گیا۔ ایک خاص تحفہ پیش کرنے کی بات طئے ہوئی۔


یہ تحفہ کیا ہو، کیسا ہو اس پر کلب کے ارکان نے ملکر مشورہ کیا اور شیش محل کا ایک خوبصورت ماڈل تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ لہذا 6 ماہ قبل اس کی تیاری شروع ہوئی۔ اب یہ تحفہ مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے۔ ششی کانت شرما نے کہا کہ اس تحفہ کو ٹیمپو کے ذریعہ ممبئی لے جایا جائے گا۔ یکم جنوری کو دھرمیندر جی کی رہائش گاہ پہونچ کر انہیں یہ چھوٹا سا گفٹ پیش کیا جائے گا۔ شیش محل کا نمونہ تیار کرنے والے افسر علی نے کہا کہ انہوں نے دل سے اس تحفہ کو تیار کیا ہے۔ ششی کانت شرما نے اس سلسلے میں جب ان سے درخواست کی تو فوری طور اس تحفہ کو تیار کرنے کا کام شروع کیا گیا۔چونکہ یہ ایک نازک کام تھا، شیشوں کو جوڑ کر، ایک گھر میں موجود تمام چیزوں کو شامل کرتے ہوئے، انتہائی باریک طریقہ سے کاریگروں نے اس تحفہ کو تیار کیا ہے۔ افسر علی نے کہا کہ یہ دھرم جی ہی بتائیں گے کہ انہیں یہ چھوٹا سا تحفہ کیسا لگا۔



ششی کانت شرما نے کہا کہ وہ دھرمیندر کی فلم سمادھی سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ دھرمیندر کی تمام 275 فلمیں کئی بار دیکھ چکے اور اب بھی بار بار دیکھتے رہتے ہیں۔ ششی کانت شرما نے کہا کہ وہ دھرمیندر کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ کئی مرتبہ ان سے ملاقات کرچکے ہیں۔ جب بھی ان سے ملاقات ہوتی ہے تو انہیں بے حد خوشی حاصل ہوتی ہے۔ دھرمیندر سے جو بھی ملاقات کرتا ہے وہ خوشی سے پھلے نہیں سماتا۔ششی کانت نے کہا کہ اس مشہور اداکار نے فلمی دنیا کو کئی نایاب فلمیں دی ہیں۔ لاکھوں، کروڑوں افراد کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ اس عظیم اداکار کی قدر کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ لہذا یکم جنوری کو بنگلورو، ممبئی میں موجود فینس کلب کے چند ممبرز ملکر دھرمیندر جی کو یہ تحفہ پیش کرینگے۔ انکی صحت اور تندرستی کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرینگے۔
ششی کانت شرما نے کہا دھرمیندر ایک انمول رتن انٹرنیشنل فینس کلب میں نہ صرف ہندوستان بلکہ سعودی عرب، اٹلی، کینیاء اور دیگر ممالک کے افراد موجود ہیں۔ سب ملکر ہر سال اپنے ہیرو کا جنم دن مناتے ہیں ۔ اس بار دھرمیندر کے فلمی دنیا میں 60 سال مکمل ہونے کی خوشی اور نئے سال کا جشن ایک ساتھ منایا جارہاہے۔



دھرمیندر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 2012 میں مرکزی حکومت نے انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ہندی سنیما کیلئے انکی بیش بہا خدمات کو سراہتے ہوئے 1997 میں انہیں فلم فئیر لائف ٹائم ایچومینٹ ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں امریکہ کے نیو جرسی میں بھی انہیں لائف ٹائم ایچومینٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ دھرم سنگھ دیول کو سیاسی میدان میں بھی کامیابی ملی ہے۔ سال 2004 میں راجستھان کے بیکانیر سے آپ لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 25, 2020 11:25 AM IST