ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار گووندا کے بیٹے کا ہوا کار Accident، موقع پر پہنچے گووندا اور کیا یہ: ویڈیو ہوا وائرل

  • Share this:
اداکار گووندا کے بیٹے کا ہوا کار Accident، موقع پر پہنچے گووندا اور کیا یہ: ویڈیو ہوا وائرل
(photo credit: instagram/@ahuja_yashvardhan)

بالی ووڈ اداکار گووندا (Govinda) کے بیٹے یش وردھن (Yashvardhan Ahuja) کی کار ممبئی کے جوہو علاقےمیں حادثے کا شکار پوگئی۔ حادثے میں یش وردھن کے ہاتھ میں چوٹ آئی ہے۔ دونوں کے درمیان معامہ بھی آپسی رضامندی سے نمٹ گیا۔ یہ سڑک حادثہ بدھ کی رات تقریبا 8:30 بجے کا بتایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جب یش وردھن(Yashvardhan Car Accident) کی کار دوسری کار س ٹکرائی تب یش وردھن اپنے ڈرائیور کے ساتھ کام کر رہے تھے جس سے ان کے ہاتھ میں چوٹ آئی ہے۔ حالانکہ اس حادثے میں کوئی بھی شدید طور پر زخمی نہیں ہوا ہے۔

وہیں واقعے کے بعد کسی راہ چلتے شخص نے اس کا ویڈیو بھی بنا لیا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے گووندا نے بتایا کہ میرا بیٹا یش وردھن کار چلا رہا تھا تبھی اچانک اس کی کار کے سامنے سے ایک کار آگئی اور اس کی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کسی کو بھی شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔ یش وردھن بھی محفوظ ہیں۔ حالانکہ باہوں میں کچھ چوٹیں آئی ہیں لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ کار حادثے میں کار پر کچھ اسکریچ آگئی ہیں باقی سب ٹھیک ہے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Yashvardhan Ahuja (@ahuja_yashvardhan) on





بتایا جارہا ہے کہ حادثے کی خبر ملتے ہی گووندا فوران جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں کے ساتھ ہی دوسری کار کے ڈرائیور سے بھی بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے ویب سائٹ کو بتایا کہ جس کار سے یش وردھن کی کار کی ٹکر ہوئی تھی وہ یش راج کی تھی جس کے بعد انہوں نے آپسی رضامندی سے معاملہ سلجھا لیا گیا ہے۔ دونوں طرف سے کسی نے بھی پولیس شکایت درج نہیں کرائی ہے۔
First published: Jun 26, 2020 01:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading