بالی ووڈ اداکارعمران خان ان دنوں اپنی کسی فلم نہیں بلکہ ذاتی زندگی کولےکرزبردست سرخیوں میں بنےہوئے ہیں۔ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ جلد ہی ان کا طلاق ہوسکتا ہے۔ اس معاملے پرعمران خان یا ان کی اہلیہ نےکوئی بیان تونہیں دیا ہے، لیکن اہلیہ اونتکا ملک نے سوشل میڈیا پرکچھ ایسا کردیا ہےکہ لوگ طلاق کا خدشہ ظاہرکررہے ہیں۔ حالانکہ عمران خان اوراونتکا ملک خان کےطلاق کی افواہیں کافی وقت پہلےبھی اڑچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے رشتے میں کافی وقت سےکشیدگی کی حالت بنی ہوئی ہے، جس کے سبب طلاق ہوسکتا ہے۔
حال ہی میں اونتکا نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔ انہوں نےایک طویل سا پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پرڈالتے ہوئےلکھا ہے- 'کبھی کبھی آپ کوچلے جانا ہوتا ہے۔ آپ کوان چیزوں کودیکھنا چاہئے، جن پربھی اپنی توانائی لگا رہے یہں، آپ کوایسا لگےگا کہ آپ رک سکتےتھے، انہیں واپس جیت سکتےتھے، اس کےباوجود آپ کوایک بہادرفیصلہ لینا ہوتا ہے، وہاں سے ایسی جگہ چلے جانےکا، جہاں پرآپ کا استقبال کیا جائے'۔ اس پوسٹ میں مورگن ہارپرنکولس کوکوٹ کرتے ہوئے کئی اورباتیں لکھی ہیں۔ یہاں دیکھیں اونتکا ملک کا پوسٹ۔

اونتکا ملک نے انسٹا گرام پرلکھی ایسی بات
اس پوسٹ کےآخرمیں لکھا ہےکہ 'اگرلوگ آپ کے بارے میں اپنی رائے بدل دیں، انہیں لگے کہ آپ سچےنہیں ہیں، پھربھی آپ کووہاں سے چلے جانےکی ضرورت ہے۔ اس اعتماد کے ساتھ کہ آپ کےلئےآگے بہت کچھ باقی ہے'۔ اونتکا ملک نےاس پوسٹ کےکیپشن میں لکھا ہے کہ 'مجھے یہ دیکھنے کی ضرورت تھی آج'۔ بتادیں کہ اس سے قبل اونتکا ملک نےاپنے نام سےعمران خان کا سرنیم ہٹا دیا تھا۔ اس کےبعد ان دونوں کےطلاق کی خبریں اوربھی تیز ہوگئی تھیں۔

عمران خان اوراونتکا ملک کی شادی کو ہوگئے 8 سال
عمران خان اوراونتکاملک کی لواسٹوی (پیارکی کہانی) کی اگربات کریں توان دونوں نے ایک دوسرے کو8 برسوں کےطویل وقت تک ڈیٹ کیا ہے۔ وہیں 2011 میں ان دونوں میں ممبئی کے تاج ہوٹل میں شادی کرلی تھی۔ عمران خان اوراونتکا ملک کی ایک پانچ سال کی بیٹی بھی ہے۔ ا ن کی بیٹی کا نام عمارہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔