اداکار عرفان خان آخری بار پردے پر آئیں گے نظر، سوشل میڈیا پر چھایافلم کا ٹریلر، کب ہوگی رلیز ؟

ایک سے ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والے عرفان کو مداح بھول نہیں پائے ہیں۔ ایسے میں اگر عرفان کی کوئی فلم ان کی موت کے 3 سال بعد ریلیز ہو رہی ہے تو ظاہر ہے کہ مداحوں کی خوشی کی کوئی حد نہیں رہے گی۔

ایک سے ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والے عرفان کو مداح بھول نہیں پائے ہیں۔ ایسے میں اگر عرفان کی کوئی فلم ان کی موت کے 3 سال بعد ریلیز ہو رہی ہے تو ظاہر ہے کہ مداحوں کی خوشی کی کوئی حد نہیں رہے گی۔

ایک سے ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والے عرفان کو مداح بھول نہیں پائے ہیں۔ ایسے میں اگر عرفان کی کوئی فلم ان کی موت کے 3 سال بعد ریلیز ہو رہی ہے تو ظاہر ہے کہ مداحوں کی خوشی کی کوئی حد نہیں رہے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Delhi
  • Share this:
    ممبئی: بولتی آنکھوں والے بہترین اداکار عرفان خان (Irran)fan Khan) کے انتقال سے بالی ووڈ میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ایک سے ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والے عرفان کو مداح بھول نہیں پائے ہیں۔ ایسے میں اگر عرفان کی کوئی فلم ان کی موت کے 3 سال بعد ریلیز ہو رہی ہے تو ظاہر ہے کہ مداحوں کی خوشی کی کوئی حد نہیں رہے گی۔ بیٹے بابل خان نے عرفان کی فلم ’دی سانگ آف اسکارپیئنز‘ (The Song of Scorpions) کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں عرفان ہمیشہ کی طرح اپنی اداکاری سے مسحور کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

    'دی سانگ آف اسکارپین' کا ٹریلر بدھ کو میکرز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ فلم عرفان کی برسی سے عین قبل ریلیز ہو رہی ہے۔ بتادیں کہ عرفان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ہوا تھا اور یہ فلم 28 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ انوپ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عرفان کے مدمقابل ایرانی اداکارہ گول شفتے کے نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وحیدہ رحمان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

    Citadel کے گرینڈ پریمیئر میں سیاہ لباس میں سمانتھا نے ورون دھون کے ساتھ دئے قاتلانہ پوز

    بالی ووڈ اور جنوبی ہند میں رہا اس اداکارہ کا جلوہ، پھر ایک بڑی غلطی سے ہوا سب برباد



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Babil (@babil.i.k)





    ٹریلر میں عرفان خان کا زبردست انداز
    ’دی سونگ آف اسکارپین‘ کے ٹریلر میں راجستھان کا ریتیلا علاقہ نظر آ رہا ہے۔ فلم میں عرفان خان نے اونٹوں کے تاجر کا کردار ادا کیا ہے۔ راجستھانی لوک عقیدے کی اس فلم میں بتایا گیا ہے کہ بچھو کے ڈنک مارنے سے انسان 24 گھنٹے کے اندر مر جاتا ہے لیکن بچھو کے گانے سے اس کا علاج ممکن ہے۔ نوراں ایک بچھو گلوکارہ ہے۔ انہوں نے یہ فن اپنی دادی زبیدہ سے سیکھا۔ عرفان کو نوراں سے پیار ہو جاتا ہے۔ باقی کہانی 28 اپریل کو سینما گھروں میں دیکھنے کو ملے گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: