உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    !سوشل میڈیا پر بغیر شرٹ کی تصویراس وجہ سے نہیں شیئر کرتے یہ اداکار

    بالی ووڈ اداکار جان ابراہم

    بالی ووڈ اداکار جان ابراہم

    جان کی فلموں کی چرچا تو خوب ہوتی ہے لیکن ان کی نجی زندگی کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور ہینڈسم ہنک کہے  جانے والے اداکار جان ابراہم سوشل میڈیا سے دور ہی رہتے ہیں۔ جان کی فلموں کی چرچا تو خوب ہوتی ہے لیکن ان کی نجی زندگی کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں۔ ایسا اس لئے  ہے کیونکہ جان ابراہم کبھی اپنی نجی زندگی کو لیکر بات کرتے ہی نہیں ہیں۔ آئے دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے کسی نہ کسی بالی ووڈ سلیبرٹیز کی نجی زندگی کے بارے میں باتیں کھلتی رہتی ہیں۔ کبھی گرل فرینڈ کے بارے میں معلوم چلتا ہے تو کبھی بولڈ گلیمرس فوٹو شوٹ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ وہیں جان ان سبھی سے کافی الگ نظر آتے ہیں۔

      ایسا نہیں ہے کہ جان سوشل میڈیا پر ایکٹیو نہیں ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے کئی فین پیج کے ساتھ۔ساتھ آفیشیل اکاؤنٹ بھی ہے۔ اور تو اور ان کے 6.8 ملین فالوورس بھی ہیں لیکن پھر بھی جان کی تصویریں دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔ فلموں میں اکثر شرٹ لیس نظر آنے والے جان اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شرٹ لیس تصویرشیئر نہیں کرتے۔ انہوں نے صرف ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی ہے وہ بھی ڈبو رتنانی کے فوٹو شوٹ کی وجہ سے۔



      جان ابراہم اپنا سوشل اکاؤنٹ جانوروں کی سکیورٹی کے لئے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ آپ کھول کر دیکھیں گے تو چونک جائیں گے۔ اس اکاؤنٹ پر یا تو جانوروں کے تحفظ سے جڑی پوسٹ ہوں گی یا پھر ان کی فلم کے پروموشن کے سلسلے میں تصویریں ہوں گی۔



      جان ابراہم نے ایک اخبار کو دئے انٹرویو میں اسے لیکر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پازیٹیو سے زیادہ نگیٹوٹی ہے۔ یہ کافی دکھ کی بات ہے کہ کچھ اسٹارس نے اس ورچوئل دنیا کو اپنی اصلیت بنا لی ہے۔ اسی کی بنیاد پر وہ اپنی پہچان بنانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اس معاملے میں میں کافی کلیئر ہوں میرے لئے دنیا کچھ معنی نہیں رکھتی، میں چھوکر محسوس کرنے والی دنیا میں یقین رکھتی ہوں'۔

       
      First published: