ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار موہت رینانے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس

آئی پی سی کی دفعہ 384 کے تحت اور 155 (3) سی آر پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • Share this:
اداکار موہت رینانے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا،  جانچ میں مصروف ہوئی پولیس
آئی پی سی کی دفعہ 384 کے تحت اور 155 (3) سی آر پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دیوو ں کےدیو مہادیو فیم مشہور اداکار موہت رینانے گوریگاؤں پولیس اسٹیشن میں چار لوگوں کے خلاف کیس درج کرایاہے۔ کچھ دن پہلے ہی ویب سیریز اری دی سر جیکل اسٹرائک اورویب سیریز کےذریعے انٹر ٹیٹمنٹ انڈسٹری میں مشہور ادا کار موہت رینا کے بارے میں سوشل میڈیا پر چونکا دینے والا دعویٰ کیا گیا تھا۔ جو ویب سیریز ، 'اری: دی سرجیکل اسٹرائک' اور 'ویب سیریز' کے ذریعے انٹٹر ٹیٹمنٹ انڈسٹری میں مشہور ہوئے موہت رینا کے بارے میں ان کی خیر خواہ سارا شرما نے سوشل میڈیا پر موہت بچاؤ مہم کا آغاز کیا۔ان کے مطابق ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔


موہت رینا سشانت سنگھ راجپوت کی طرح دم توڑ سکتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی موہت کا گھر اور خود آ گے آ کر اور کہا کہ میں بہت فٹ اور ٹھیک ہوں۔ واقعے کے بعد موہت بوریولی عدالت پہنچے تھے۔ بوریولی عدالت نے متعلقہ پولیس کو موہت کا جواب ریکارڈ کرنے اور تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔


دیوو ں کےدیو مہادیو فیم مشہور اداکار موہت رینا


شکایت کے مطابق گورگاؤں پولیس نے موہت کا جواب ریکارڈ کر کے سارا شرما اور اس کے ساتھی پروین شرما ، اشیو شرما اور میتلیش تیواری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ موہت کی شکایت کے مطابق پولیس نے چاروں کے خلاف مجرمانہ سازش ، پولیس کو غلط معلومات دینے دھمکی دینے اور تاوان کا مطالبہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آئی پی سی کی دفعہ 384 کے تحت اور 155 (3) سی آر پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ موہت نے اپنی اداکاری کے بل پرا پنی پہچان بنایا ہے اور کئی ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا ہے جن میں "دیوؤں کے دیو مہادیو" کے علاوہ "بھابھی" ، "بندنی" ، "مہابھارت" میں بھی نظر آچکے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 08, 2021 11:56 AM IST