بالی ووڈ اداکارہ نفیسہ علی نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں۔ وہ کینسر کی تیسری اسٹیج پر پہنچ چکی ہیں۔ عرفان خان، سونالی بیندرے اور آیوشمان خرانہ کی بیوی کے بعد اب نفیسہ بھی اس مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ کچھ گھنٹے قبل انہوں نے سونیا گاندھی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ نفیسہ علی بنگالی اداکارہ ہیں لیکن انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ آئی فلم میجر صاب، ریتک روشن کی فلم گزارش اور دھرمیندر کی فلم یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔
نفیسہ علی کے کینسر کی خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس سے قبل سونالی بیندے کو ہونے والے کینسر کی خبر نے ان کے مداحوں کو کافی پریشان کر دیا تھا۔ تو وہیں دوسری جانب عرفان خان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی نے خبر سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ دونوں کے مداحوں نے ان کی صحت اور زندگی کے لئے دعائیں مانگیں۔ اب ایسے میں نفیسہ کی یہ خبر فلم انڈسرٹی کے لئے بےحد بری خبر ہے۔
A post shared by nafisa ali sodhi (@nafisaalisodhi) on Nov 17, 2018 at 4:53am PST
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔