ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سی اے اے پر نصیر الدین شاہ کا بڑا بیان ، انوپم کھیر کو سنجیدگی سے نہ لیں ، جے این یو جانے پر دیپیکا کی تعریف کی

سی اے اے میں بڑے اداکاروں کی خاموشی پر نصیرالدین شاہ نے کہا کہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے نام کچھ کیوں نہیں کہہ رہے ہیں ۔ آپ لوگوں کو دیپیکا جیسی لڑکی کی ہمت کی داد دینی چاہئے۔

  • Share this:
سی اے اے پر نصیر الدین شاہ کا بڑا بیان ، انوپم کھیر کو سنجیدگی سے نہ لیں ، جے این یو جانے پر دیپیکا کی تعریف کی
نصیر الدین شاہ ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیرالدین شاہ بھی اب اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں آگئے ہیں ، جو گذشتہ سال دسمبر میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں ہونے والے تشدد کے بعد احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان جاکر تنقید کا نشانہ بنی تھیں ۔ نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ آپ کو دیپیکا جیسی لڑکی کی ہمت کی قدر کرنی چاہئے ، جو ٹاپ پر ہے اور ایسا قدم اٹھاتی ہے۔ علاوہ ازیں نصیرالدین شاہ نے انوپم کھیر کے بارے میں بھی بڑی بات کہی ۔ نصرالدین شاہ کے بیان کی ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی تنقید بھی کی جارہی ہے ۔


ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) بھی پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ سی اے اے میں بڑے اداکاروں کی خاموشی کے بارے میں پوچھے جانے پر نصیرالدین شاہ نے کہا کہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے نام کچھ کیوں نہیں کہہ رہے ہیں ۔ آپ لوگوں کو دیپیکا جیسی لڑکی کی ہمت کی داد دینی چاہئے۔


انہوں نے کہا  کہ اگر 70 سالوں تک ملک میں رہنے کے باوجود یہ ثابت نہیں کیا جاسکتا کہ میں اس ملک کا شہری ہوں ، تو مجھے نہیں معلوم کہ پھر کس سے یہ ثابت ہوگا۔ موجودہ دور کی بات کروں تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا ، نہ ہی میں بے چین ہوں ، لیکن میں بہت غصے میں ہوں ۔



نصیرالدین شاہ نے انوپم کھیر پر بھی نشانہ سادھا ۔ سی اے اے کے خلاف مظاہروں پر مستقل ٹویٹ کرنے والے انوپم کھیر پر نصیرالدین شاہ نے کہا کہ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے۔ وہ ایک جوکر ہیں ۔ فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ( ایف ٹی آئی آئی ) اور نیشنل اسکول آف ڈراما ( این ایس ڈی ) میں ان کے ہم عصر ان کے چاپلوسی کرنے والے مزاج کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔ یہ ان کے خون میں ہے ۔ وہ کسی کی مدد نہیں کرسکتے ۔
First published: Jan 22, 2020 07:23 PM IST