உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجکمار راو اور پترلیکھا شادی کے بندھن میں بندھے ، سامنے آئیں دونوں کی ویڈنگ فوٹوز

    راج کمار راو اور پترلیکھا شادی کے بندھن میں بندھے ، سامنے آئیں دونوں کی ویڈنگ فوٹوز ۔ تصویر : Instagram @storiesbyjosephradhi)

    راج کمار راو اور پترلیکھا شادی کے بندھن میں بندھے ، سامنے آئیں دونوں کی ویڈنگ فوٹوز ۔ تصویر : Instagram @storiesbyjosephradhi)

    Rajkummar Rao and Patralekhaa Wedding : بالی ووڈ اداکار راجکمار راو اپنی گرل فرینڈ پترلیکھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ شادی کے فورا بعد ہی دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شادی کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار راجکمار راو اپنی گرل فرینڈ پترلیکھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ شادی کے فورا بعد ہی دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شادی کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں راجکمار اور ان کی اہلیہ پترلیکھا کافی خوبصورت لگ رہے ہیں ۔ ساتھ ہی راجکمار راو اور پترلیکھا کی شادی کی خوبصورت تصویریں مشہور فوٹوگرافر جوزیف رادھیکا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

      بتادیں کہ جوزیف رادھیکا اس سے پہلے بالی ووڈ کے کئی بڑے سلیبریٹی جیسے انوشکا شرما ۔ وراٹ کوہلی ، دیپیکا پڈوکون ۔ رنویر سنگھ اور پرینکا چوپڑا ۔ نک جونس کی شادی کے خوبصورت لمحات کو اپنے کیمرے میں قید کرچکے ہیں ۔



      میڈیا رپورٹس کی مانیں تو راجکمار اور پترلیکھا نے چنڈی گڑھ میں واقع لگزری ریسورٹ میں شادی کی ۔ یہ ریسورٹ چنڈی گڑھ کا سب سے عالیشان ریسورٹ ہے ، جس کا نام دی اوبرائے سکھ ویلاس سپا ریسورٹ ہے ۔ یہ ریسورٹ جنگل کے درمیان 800 ایکڑ کے ایریا میں پھیلا ہوا ہے ۔ خبروں کی مانیں تو راجکمار راو اور پترلیکھا کی شادی میں بالی ووڈ کے سبھی سلیبریٹی بھی شامل ہوئے ۔



      بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ پترلیکھا کا پورا نام پترلیکھا پال ہے ۔ انہوں نے 2014 میں ہنسل مہتا کی فلم سٹی لائٹس سے اپنے بالی ووڈ کی کریئر کی شروعات کی ۔ فلم میں ان کے ساتھ راجکمار راو تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: