உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شمیتا شیٹی کے سامنے راکیش باپٹ سے فینس نے پوچھ لیا ایسا خاص سوال! شرما گئیں اداکارہ، دیکھئے وائرل ویڈیو

    شمیتا شیٹی کے سامنے راکیش باپٹ سے فینس نے پوچھ لیا ایسا خاص سوال! شرما گئیں اداکارہ، دیکھئے وائرل ویڈیو (Photo-instagram/@shamitashetty_official)

    شمیتا شیٹی کے سامنے راکیش باپٹ سے فینس نے پوچھ لیا ایسا خاص سوال! شرما گئیں اداکارہ، دیکھئے وائرل ویڈیو (Photo-instagram/@shamitashetty_official)

    بگ باس او ٹی ٹی (Big Boss OTT) کے دوران قریب آئے اداکارہ شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) اور اداکار راکیش باپٹ ( Actor Rakesh Bapat) ان دنوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں ۔ دونوں تقریبا ہرجگہ ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اپنی بہن شلپا شیٹی کی کافی قریب خوبصورت اداکارہ شمیتا شیٹی ان دنوں کافی خوش نظر آرہی ہیں ۔ ان کی خوشی ان کے چہرے اور رویہ سے بخوبی جھلک رہی ہے اور اس کے پیچھے کی وجہ شاید آپ جان ہی گئے ہوں گے۔ جی ہاں ، جس کا نام سن کر آج کل شمیتا شیٹی شرما جاتی ہیں اور نظریں جھکا لیتی ہیں ، وہ نام اداکار راکیش باپٹ کا ہے ۔

      شمیتا اور راکیش 'بگ باس او ٹی ٹی' کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے۔ اب دونوں اس رشتے کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔ حال ہی میں دونوں پرسنل ڈنر ڈیٹ پر بھی گئے تھے ۔ دونوں لو برڈس کو ایک ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ۔ شمیتا کو راکیش کے ساتھ وقت گزارنا کتنا اچھا لگتا ہے ، آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کا ہے ، جہاں انہوں نے اپنے فینس کے سوالات کے جواب دئے۔

      لائیو سیشن کے دوران شمیتا شیٹی کے ساتھ راکیش باپٹ بھی جڑ گئے ۔ راکیش کو دیکھ کر فینس کافی پرجوش ہوگئے ۔ اس دوران ایک فین نے راکیش سے ایسا سوال پوچھ لیا ، جس کو سن کر شمیتا شرما گئیں ۔ بتادیں کہ ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ راکیش ایک اچھے پینٹر بھی ہیں ۔



      فینس نے راکیش باپٹ سے پوچھا کہ آپ ایک پینٹر بھی ہیں تو شمیتا کا تصور کرکے انہیں کہاں پینٹ کرنا چاہیں گے ۔ سوال سن کر راکیش تھوڑا سا مسکرائے اور پھر کہا کہ آپ کا سوال کافی شرارتی ہے ۔ پھر انہوں نے جواب دیا کہ میں شمیتا کو کسی خوبصورت بیچ پر پینٹ کرنا چاہوں گا ۔ ان کے سامنے ایک سمندر ہو اور اس سے آتی بل کھاتی ہوا شمیتا کے بالوں سے گزر رہی ہو ، یا پھر ان کی خوبصورت ڈریس ہوا کے ساتھ باتیں کر رہی ہو ۔

      جب تک راکیش اس سوال کا جواب دیتے رہے ، شمیتا ان کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھتی رہیں اور شرماتی رہیں ۔ اسی درمیان جب شمیتا سے ایک فین نے پوچھا کہ راکیش کی کونسی بات انہیں اپنی طرف کھینچتی ہے تو انہوں نے کہا کہ راکیش کی سادگی مجھے ان کی طرف راغب کرتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: