ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا تھرو بیک ویڈیو وائرل، پھر سرخیوں میں آئی یہ جوڑی

رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کے پیار کے چرچے بالی ووڈ میں اکثر سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔ یہ دونوں پرسنل اور پروفیشنل فرنٹ پر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں اس جوڑی کا تھرو بیک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا تھرو بیک ویڈیو وائرل، پھر سرخیوں میں آئی یہ جوڑی
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا تھرو بیک ویڈیو وائرل، پھر سرخیوں میں آئی یہ جوڑی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور اداکار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) بالی ووڈ کے سب سے پیارے جوڑی میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ ان دونوں کی آن اسکرین اور آف اسکرین کیمسٹری کافی پسند کی جاتی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان دونوں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔


وائرل ویڈیو نیا نہیں بلکہ پرانا ہے۔ اس تھرو بیک ویڈیو میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ایوارڈ شو میں نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رنبیر اور عالیہ غلطی سے ایک دوسرے کو لپ لاک کرنے والے ہوتے ہیں کہ اچانک دونوں ہی رک جاتے ہیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Zee Cine Awards (@zeecineawards)






دراصل، یہ ویڈیو سال 2019 میں ہوئے جی سنے ایوارڈ کا ہے۔ اسی سال رنبیر کپور کو سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم ’سنجو‘ کے لئے بیسٹ ایکٹر (بہترین اداکار) کا ایوارڈ ملا تھا۔ اس ایوارڈ شو میں اسٹیج پر رنبیر کپور کے نام کا اناونسمنٹ عالیہ بھٹ نے کیا تھا۔ جب رنبیر کپور اسٹیج پر پہنچے تو عالیہ بھٹ کو سامنے پاکر لپ لاک کرنے کے لئے قریب آگئے، لیکن رک گئے۔ اس ویڈیو کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ اس وقت ان کو دیکھ کرایوارڈ شو کو ہوسٹ کر رہے کارتک آرین اور وکی کوشل، رنبیر عالیہ کے ساتھ مستی کرنے لگے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کے سوال پر کہا تھا ’ابھی یہ نیا ہے، اس لئے اس موضوع پر میں زیادہ بولنا نہیں چاہتا ہوں۔ ایک اداکار اور ایک انسان کے طور پر عالیہ بے حد سلجھی ہوئی انسان ہیں۔ جب میں ان کا کام دیکھتا ہوں، ان کی اداکاری دیکھتا ہوں، یہاں تک کی ذاتی زندگی میں وہ جس طرح کی ہیں، مجھے بے حد متاثر کرتی ہیں۔ ابھی تو نیا نیا ہے، اس لئے اس رشتے کو تھوڑا وقت دینے دیجئے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ ایان مکھرجی کی فلم ’برہماستر’ میں نظر آئیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 28, 2021 11:02 PM IST