ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور نے کھولا اپنی پہلی ڈیٹ کا راز، بولے وہ لڑکی رو رہی تھی اور میں۔۔۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) لو لائف اور اپنی گرل فرینڈس یا رلیشن شپ کو لیکر بات کرتے بہت ہی کم دیکھا گیا ہے لیکن حال ہی میں ایک (Throwback Video) ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

  • Share this:
رنبیر کپور نے کھولا اپنی پہلی ڈیٹ کا راز، بولے وہ لڑکی رو رہی تھی اور میں۔۔۔
حال ہی میں ایک (Throwback Video) ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں رنبیرنے بڑا انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور  (Ranbir Kapoor)  کی لو لائف بھلے ہی سرخیوں میں رہتی ہو لیکن وہ خود اپنی نجی زندگی کو لیکر کافی ریزرو رہتے ہیں۔ انہیں اپنی گرل فرینڈس یا رلیشن شپ کو لیکر بات کرتے بہت ہی کم دیکھا گیا ہے لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پہلی گرل فرینڈ کے بارے میں ضرور انکشاف کیا تھا۔ رنبیر کپور نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی ڈیٹ کافی عجیب تھی جب لڑکی رو رہی تھی اور اس نے رنبیر کپور کے سامنے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ ان پر بھروسہ نہیں کرتی۔ وہیں پہلی ڈیٹ کے دوران رنبیر کی عمر کے بارے میں بھی آپ جان کر حیران ہو جائیں گے۔

دراصل رنبیر کپور کا ایک پرانا ویڈیو جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ( (Throwback Video) ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو تب کا ہے جب وہ کامیڈین کپل شرما کے شو دا کپل شرما شو پر گئے تھے۔ اس دوران ان سے ایک لڑکی نے نجی سوال پوچھ ڈالا، آپ نے بہت ساری لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہوگا لیکن کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کی پہلی ڈیٹ کیسی تھی؟ یہاں دیکھیں رنبیر کپور کا وہ ویڈیو




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Ranbir Kapoor (@ranbirian.forever)






اس لڑکی کی درخواست پر رنبیر کپور نے اپنی پہلی ڈیٹ اور اس لڑکی کے بارے میں انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا جب میں 8 ویں کلاس میں تھا تو کسی کی چھت پر پارٹی چل رہی تھی اور ایک لڑکی کونے میں کھڑی رو رہی تھی، جب میں نے اس لڑکی سے جاکر پوچھا کیوں رو رہی ہو تو اس لڑکی نے کہا میں تم پر بھروسہ نہیں کرتی۔ پھر رنبیر کہتے ہیں کہ میں نے ہاتھ نکالا اور اس لڑکی کی طرف ہاتھ بڑھاکر کہا، اب تم مجھ پر یقین کر سکتی ہو۔ رنبیر کی یہ بات سن کر شو پر موجود سبھی لوگ ہنس پڑتے ہیں اور ان کی اس کہانی کو بیحد کیوٹ مانتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 27, 2020 12:59 PM IST