ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اکشے اور سلمان کی فلمیں باکس آفس پرایک ساتھ ریلیز

مشہور اداکار اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیزہونے والی ہیں۔ اکشے کمار کی فلم لکشمی بامب اور سلمان خان کی رادھے اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 04, 2020 11:32 PM IST
  • Share this:
اکشے اور سلمان کی فلمیں باکس آفس پرایک ساتھ ریلیز
مشہور اداکار اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیزہونے والی ہیں۔ اکشے کمار کی فلم لکشمی بامب اور سلمان خان کی رادھے اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہیں۔

مشہور اداکار اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیزہونے والی ہیں۔ اکشے کمار کی فلم لکشمی بامب اور سلمان خان کی رادھے اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہیں۔ جہاں اکشے کی فلم کی شوٹنگ پوری ہوچکی ہے۔ وہیںسلمان خان کی فلم رادھے کی شوٹنگ اب بھی جاری ہے۔ دونوں کی فلموں کی ریلیز تاریخ ایک ہونے کے سلسلے میں کافی وقت سے تذبذب برقرار ہے۔ اکشے نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیاہے۔

اکشے نے سلمان کے ساتھ اپنی فلم کے ریلیز ہونے پر کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب ان کی فلم کسی دوسری فلم کے ساتھ ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا،’’میں جانتاہوں لیکن یہ میرے کریئر کی پہلی فلم نہیں ہے،جو کسی دوسری فلم کے ساتھ ریلیزہورہی ہےاور میں اس بات کو پوری طرح جانتا ہوں کہ یہ آخری بھی نہیں ہوگی۔‘‘


اکشے نے کہا،’’ہماری فلم انڈسٹری میں ہر سال کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جن کےلئے جمعہ کم ہوتے ہیں۔ایسے میں فلمیں کسی نہ کسی کے ساتھ ایک دن پر ریلیز ہوں گی ہی کیونکہ یہ دو بڑی فلمیں ہیں،اس لئے ان کے سلسلے میں بات تو زیادہ ہوگی ہی کیونکہ اس میں زیادہ پیسہ لگا ہوا ہے،یہ بالکل قدرتی ہے۔

First published: Mar 04, 2020 11:32 PM IST