Big News: سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ملا دھمکی آمیز خط، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس
Big News: سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ملا دھمکی آمیز خط، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو آج ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے ۔ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم فرد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے ۔
ممبئی : سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو اتوار کو ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو آج ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے ۔ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم فرد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے ۔
خبروں کی مانیں تو فی الحال ممبئی پولیس اس خط کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سلمان اور سلیم خان کو ملے اس دھمکی آمیز خط میں کیا لکھا ہے ۔
بتادیں کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کا پنجاب کے مانسا میں قتل کردیا گیا تھا ۔ یہ واقعہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کیلئے دل دہلادینے والا تھا اور اب سلمان کو اس طرح کا دھمکی آمیز خط ملنا تھوڑا تشویش کا باعث تو ضرور ہے ۔
کئی رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارینس بشنوئی کے گینگ اور کنیڈا میں موجود گینگسٹر گولڈی براڑ نے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2018 میں سلمان خان ، لارینس بشنوئی کے نشانے پر تھے، کے غنڈوں نے مبینہ طور پر اداکار کو مارنے کی دھمکی دھی تھی ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سلمان خان کا کالا ہرن شکار کا معاملہ تھا، کیونکہ گینگسٹر لارینس بشنوئی سماج سے ہے ، جو کالے ہرن کو ایک مقدس جانور مانتا ہے ، اس لئے جب سلمان خان کو کالے ہرن شکار معاملہ میں ملزم بنایا گیا تو لارینس کافی ناراض تھا ۔ ان دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی سخت کردی گئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔