உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس اداکارہ کے ساتھ Salman Khan کی شادی کا کارڈ چھپا، خود کیا تھا یہ بڑا انکشاف اور زندگی میں کتنی رہیں گرل فرینڈ

    یہ انکشاف بگ باس  میں ویک اینڈ کے وار کے دوران انہوں نے اس وقت کیا تھا، جب اجے دیوگن اور کاجول اپنی فلم تانہاجی : دی انسنگ واریئر کی تشہیر کے لئے پہنچے تھے ۔ کاجول نے بتایا کہ سلمان اور اجے دونوں ہی بہت جھوٹ بولتے ہیں ، لہذا وہ ان دونوں کے ساتھ ایک گیم کھیلنا چاہتی ہیں ۔

    • Share this:
      سلمان خان (Salman Khan) کا نام ملکی اور غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ  جوڑا جاتا رہا ہے۔ ان کا نام اکثر بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے ۔ یہاں تک کہ انہوں نے خود انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کی شادی کا کارڈ بھی چھپ گیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے ارپتا کی شادی میں کئی لوگوں کے سامنے کہا تھا کہ انہوں نے کٹرینہ کیف کو کٹرینہ کیف خان بننے کا موقع دیا تھا ۔ علاوہ ازیں ایشوریہ رائے سے ان کی محبت بھی روز روشن کی طرح عیاں تھی ۔

      ان تینوں اداکاراؤں کے علاوہ ان کا نام ابھی بھی یولیا ونتور کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ جبکہ سومی علی ، بھاگیہ شری ، زرین خان ، ڈیزی شاہ سمیت کئی دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جاتا ہے ۔ لیکن سلمان خان نے اب اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ ان کی کتنی گرل فرینڈس رہی ہیں ۔

      یہ انکشاف بگ باس 13 میں ویک اینڈ کے وار کے دوران انہوں نے اس وقت کیا تھا، جب اجے دیوگن اور کاجول اپنی فلم تانہاجی : دی انسنگ واریئر کی تشہیر کے لئے پہنچے تھے ۔ کاجول نے بتایا کہ سلمان اور اجے دونوں ہی بہت جھوٹ بولتے ہیں ، لہذا وہ ان دونوں کے ساتھ ایک گیم کھیلنا چاہتی ہیں ۔
      کاجول نے بگ باس کے سیٹ پر ایک سچ بولنے والی کرسی منگوائی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر کوئی شخص جھوٹ بولے گا تو کرسی اس کو پکڑ لے گی ۔ اجے دیوگن کو پہلے اس کرسی پر بیٹھایا گیا ۔ اس دوران انہوں نے کاجول سے وابستہ سوالات کے جوابات دئے ۔ مثلا انہوں نے کاجول سے کب جھوٹ بولا ، کاجول کی کون سی عادت انہیں پسند نہیں ہے ، وغیرہ وغیرہ ۔

      اس کے بعد جب سلمان خان کی باری آئی تو کئی زبردست باتیں سامنے آئیں ۔ جب کاجول نے سلمان سے پوچھا کہ وہ وقت کب تھا جب ان کی پانچ سے کم گرل فرینڈس رہیں ؟ اس کے جواب میں سلمان نے پہلے تو تھوڑا سوچا اور پھر بتایا کہ ان کی زندگی میں صرف پانچ ہی گرل فرینڈس تھیں۔ سلمان کے مطابق ان کو سنبھالنا ہی مشکل تھا ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: