உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکار فراز خان کی مدد کیلئے سلمان خان نے بڑھایا ہاتھ، اس اداکارہ نے پوسٹ کرکے کہہ ڈالی بیحد بڑی بات

    فراز خان کی مدد کیلئے سلمان خان نے بڑھائے ہاتھ

    اداکارہ کشمیرا شاہ (Kashmira Shah) نے ایک پوسٹ شیئر کر کے اس نیک قدم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سلمان خان کو فلم انڈسٹری کا سب سے زیادہ سچا شخص بتایا ہے۔ کشمیرا شاہ کی یہ پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی۔ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ (Pooja Bhatt) نے سوشل میڈیا (Social Media کے ذریعے بالی ووڈ اداکار فراز خان (Faraaz Khan) کی خراب صحت کے بارے میں معلومات دیں اور لوگوں سے مالی مدد کا مطالبہ بھی کیا۔ جیسے ہی یہ جانکاری بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان (Salman Khan) کو سوشل میڈیا کے ذریعے ملی تو انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے مدد کیلئے ہاتھ گے بڑھا دیا۔ اداکارہ کشمیرا شاہ (Kashmira Shah) نے ایک پوسٹ شیئر کر کے اس نیک قدم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سلمان خان کو فلم انڈسٹری کا سب سے زیادہ سچا شخص بتایا ہے۔ کشمیرا شاہ کی یہ پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے۔

      فراز خان (Faraaz Khan) بہت بیمار ہیں۔ وہ بنگلور کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں موت سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ فراز کے علاج معالجے کے لئے 25 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لکھا- 'براہ کرم اس کو شیئر کریں اور ممکن ہو تو تعاون کریں۔ اگر آپ میں سے کوئی بھی ایسا کرسکتا ہے تو میں ان کی شکر گزار رہوں گی۔ اس اطلاع کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے فراز خان کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا۔ سلمان نے فراز کا میڈیکل بل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ کشمیراشاہ نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔




      کشمیرا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا- 'آپ واقعی اچھے انسان ہیں۔ فراز اور اس کے میڈیکل بلوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ فریب گیم کے اداکار فراز خان کی حالت  نازک بنی ہوئی ہے  ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کے لئے کھڑے ہیں جس طرح انہوں نے اور بہت سے لوگوں کی بھی مدد کی ہے۔ میں ایک سچی مداح ہوں اور ہمیشہ رہوں گی۔ اگر لوگوں کو پسند نہیں ہے تو مجھے فرق نہں پڑتا ہے۔ آپ کے پاس  مجھے ان فالو کرنے کا متبادل ہے۔ میرے خیال میں وہ سب سے سچے انسان ہیں جن سے میں انڈسٹری میں ملی ہوں۔

      فراز خان تقریبا ایک سال سے سینے میں بلغم اور انفیکشن سے لڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں جب حالت زیادہ خراب ہوئی تو  کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں  نے ایک  ڈاکٹر سے ویڈیو کال پر مشورہ کیا جس کے بعد  ان کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر نے انہیں فورا اسپتال میں داخل ہو جانے کیلئے کہا۔
      Published by:sana Naeem
      First published: