ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

صدمے میں فلم انڈسٹری: سمیر شرما کی دردناک موت پر بالی ووڈ سیلیبس نے کچھ اس طرح ظاہر کیا غم

ٹی وی کی دنیا سے ایک بار پھر ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور ٹی وی اداکار سمیر شرما (Sameer Sharma) نے خودکشی (Sameer Sharma Suicide) کرلی ہے۔

  • Share this:
صدمے میں فلم انڈسٹری: سمیر شرما کی دردناک موت پر بالی ووڈ سیلیبس نے کچھ اس طرح ظاہر کیا غم
ٹی وی کی دنیا سے ایک بار پھر ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور ٹی وی اداکار سمیر شرما (Sameer Sharma) نے خودکشی (Sameer Sharma Suicide) کرلی ہے۔

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Suicide case) کا معاملہ ابھی حل بھی نہیں ہوا کہ ٹی وی دنیا سے ایک بار پھر ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور ٹی وی اداکار سمیر شرما (Sameer Sharma) نے خودکشی (Sameer Sharma Suicide) کرلی ہے۔ ان کی لاش گھرکے اندر پنکھے میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔ ان کی لاش ملاڈ واقع اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ خود کشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے۔ فورنسک ٹیم کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ خود کشی کے وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ تاہم پولیس کمرے میں خودکشی نوٹ کی تلاش کر رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے سمیر شرما کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آفیشیل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سمیر شرما کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی روح کے سکون کی دعا کی ہے۔




 




View this post on Instagram




 

Read this if you cared about Sushant Singh Rajput.


A post shared by Samir Sharma (@samir5d) on





قابل غور ہے کہ ٹی وی اداکار سمیر شرما نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ڈپریشن اور خودکشی پر پوسٹ بھی  لکھی تھی۔ انہوں نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ ڈپریشن کا درد وہی سمجھ سکتا ہے جو اسے جھیل رہا ہو۔ یہاں دیکھیں اداکار کی پوسٹ۔


وہیں اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سمیر شرما کی موت پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا، یہ بیحد ہی دکھ کی بات ہے اور بد قسمتی ہے۔


ٹی وی اداکارہ کویتا کوشک نے ٹویٹ کرکے لکھا، جہاں پوری دنیا مذہب اور سیاست کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں انسانیت جدوجہد کر رہی ہے۔ ایک اور فنکار نے اپنی زندگی ختم کرلی۔ شاید کوئی بھی سچ نہیں سنتا اور کوئی بھی پرواہ نہیں کرتا ہے جب تک کہ یہ ایک ایجنڈہ پورا نہیں ہوتا۔ سمیر شرما کی روح کو سکون ملے۔


سمیر شرما نے سیریل ’یہ رشتے ہیں پیار کے’، ’کہانی گھر گھر کی’، ’لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ’اس پیار کو کیا نام دوں’، میں کام کیا تھا۔ ملاڈ پولیس کے مطابق، سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا، اس کے بعد اس نے حادثہ کے بارے میں سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کو بتایا۔



 




View this post on Instagram




 

Yeh Rishtey Hain Pyaar Ke actor Sameer Sharma is no more. Sameer Sharma who has featured in many shows Jyoti, Kahaani Ghar Ghar Kii, Left Right Left, Iss Pyaar Ko Kya Naam Doon – Ek Baar Phir etc was found hanging in his apartment in Malad West. As per a report in Mid-day, the night duty watchman saw the body and informed the people and the police came to the spot. The police as per reports felt that the actor committed suicide two days back. No suicide note was found in the house. Earlier, Sameer went through a major health ailment but recovered and even got back to acting. He was presently part of Yeh Rishtey Hain Pyaar Ke the Star Plus show. He played the role of Kuhu’s father in the show. A case of accidental death has been registered and the body has been sent for autopsy. #sameersharma #rip 🙏


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on





لاش کی حالت کو دیکھتے ہوئے پولیس کو شک ہے کہ اداکار نے ایک دن پہلے ہی خود کشی کرلی تھی۔ ملاڈ پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر جارج فرنانڈیز نے معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کیس ایکسیڈنٹل ڈیتھ کا درج کیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 06, 2020 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading