ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرچکے اداکار سندیپ ناہر نے کی خود کشی، فیس بک پر پوسٹ کیا سوسائڈ نوٹ

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے ساتھ فلم ’ایم ایس دھونی‘ میں کام کرچکے اداکار سندیپ ناہر (Sandeep Nahar) نے ممبئی کے گورے گاوں میں واقع اپنے گھر پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرچکے اداکار سندیپ ناہر نے کی خود کشی، فیس بک پر پوسٹ کیا سوسائڈ نوٹ
سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرچکے اداکار سندیپ ناہر نے کی خود کشی

نئی دہلی: انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے ایک اور دل دہلادینے والی خبر سامنے آرہی ہے۔ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے ساتھ فلم ’ایم ایس دھونی‘ میں کام کرچکے اداکار سندیپ ناہر (Sandeep Nahar) نے ممبئی کے گورے گاوں میں واقع اپنے گھر پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق اس معاملے میں کیس درج کیا جا چکا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سندیپ نے فیس بک پر ایک خودکشی نوٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی میں ہو رہی پریشانیوں کا ذکر کیا ہے۔ ممبئی کے گورے گاوں کی رہائش گاہ میں سندیپ ناہر کی لاش ملی، پولیس کے مطابق اداکار نے خود کشی کی ہے۔


سندیپ ناہر نے اپنی خودکشی نوٹ میں لکھا، ’اب جینے کی خواہش نہیں ہو رہی ہے۔ زندگی میں کافی سکھ دُکھ دیکھا۔ ہر پریشانی کا سامنا کیا، لیکن آج میں جس ٹروما سے گزر رہا ہوں، وہ برداشت کے باہر ہے۔ میں جانتا ہوں کہ خودکشی کرنا بزدلی ہے، مجھے بھی جینا تھا، لیکن ایسا جینے کا بھی کیا فائدہ... سکون اور سیلف ریسپیکٹ نہ ہو... میری بیوی کنچن شرما اور اس کی ممی ونو شرما، جنہوں نے نہ مجھے سمجھا نہ سمجھنے کی کوشش کی۔ میری بیوی ہائپر نیچر کی ہے۔ اس کی پرسنالٹی الگ ہے اور میری الگ، جو بالکل بھی میچ نہیں کرتا۔ ہر روز کو کلیس.. صبح شام بس کلیس... میری اب یہ سہنے کی طاقت نہیں ہے‘۔


انہوں نے مزید لکھا، ’اس میں کچن کی کوئی غلطی نہیں ہے، کیونکہ اس کا مزاج ایسا ہے، اسے سب نارمل لگتا ہے، لیکن میرے لئے یہ اب نارمل نہیں ہے۔ میں ممبئی میں کئی سالوں سے پہل... بہت برا وقت بھی دیکھا، لیکن کبھی ٹوٹا نہیں۔ باونسر رہا، ڈبنگ کی، جم ٹرینر رہا۔ ایک روم کچن میں 6 لوگ رہ کر جدوجہد کرتے تھے، لیکن سکون تھا۔ آج میں نے کافی کچھ حاصل کیا ہے، لیکن آج شادی کے بعد سکون نہیں ہے۔ دوسال سے زندگی بالکل بدل گئی ہے اور یہ باتیں میں کبھی کسی سے شیئر بھی نہیں کرسکتا۔ دنیا کو لگتا ہے کہ ان کا کتنا اچھا چل رہا ہے، کیونکہ وہ سب ہمارے سوشل پوسٹ یا اسٹوری دیکھتے ہیں، جو کہ سب جھوٹ ہوتی ہے، اس کے کہنے پر ڈالتا ہوں’۔




سندیپ نے اپنے خودکشی نوٹ میں مزید لکھا، ’کنچن 2 سال میں 100 سے زیادہ بار خود کشی کرلوں کے بارے میں بولتی رہتی ہیں، تمہیں پھنسا دوں گی دیکھو آج نوبت یہ آگیا ہے کہ مجھے یہ قدم اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ماضی کو لے کر لڑکی ہے، میری عزت نہیں کرتی، مجھے گالیاں دیتی، میری فیملی کے بارے میں روز برا بولتی ہے، جو میرے لئے سننا اب برداشت سے باہر ہے۔ اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے، کیونکہ یہ دماغ سے بیمار ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے جانے کے بعد اس کو کوئی کچھ نہ کہے، کیونکہ کبھی اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوگا۔ بس اس کا علاج کروا دو، تاکہ میرے جانے کے بعد اس کی زندگی میں یہ خوشیاں دیں اور میری فیملی کو میرے جانے کے بعد کوئی پریشانی نہ دے‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 16, 2021 01:20 AM IST