شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا خان اور بیٹے کی تصویر شیئر کرکے دیا یہ پیغام تو ناراض اداکارہ نے کہہ ڈالی یہ بڑی بات
حالانکہ اپنی اس پوسٹ کے بعد شاہ رخ خان ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ فار مور شاٹس فیم کی اداکارہ سیانی گپتا نے بھی شاہ رخ خان کے اس پوسٹ پر طنز کیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Oct 04, 2020 08:47 PM IST

اپنی اس پوسٹ کے بعد شاہ رخ خان ٹرولرس کے نشانے پر
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے گاندھی جینتی (Mahatma Gandhi) کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بیٹے ابرام خان (Abram Khan) اور بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) نظر آئیں۔ اس تصویر کے ذریعے انہوں نےاپنے فینسکو برا نہ بولو، برا نہ دیکھو، برا نہ سنو کا پیغام دیا تھا۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا، اس گاندھی جینتی اگر ہمیں اپنے بچوں کو کچھ سکھانا چاہئے، اچھے وقت ، برے وقت اور کسی بھی وقت میں تو وہ ہے برا نہ سون، برا نہ دیکھو اور برا نہ بولو۔ گاندھی جی کی 151 ویں یوم پیدائش پر سچائی کی قدر کو یاد رکھنے کو یاد کرنا۔
If this Gandhi Jayanti there is One ideal we would like our children to follow, in good times, bad times and all the time....it should be Hear no bad...see no bad....speak no bad! Remembering the value of truth on Gandhiji’s 151st Birth Anniversary. pic.twitter.com/oOgnX57yBS
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 2, 2020
حالانکہ اپنی اس پوسٹ کے بعد شاہ رخ خان ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ فار مور شاٹس فیم کی اداکارہ سیانی گپتا نے بھی شاہ رخ خان کے اس پوسٹ پر طنز کیا ہے۔ اداکارہ سیانی گپتا نے ٹویٹ کے ذریعے شاہ رخ خان کی پوسٹ پر انہیں سچ بولنے کی بات کہی ہے۔ اداکارہ لکھتی ہیں۔ کچھ بولئے، صحیح چیز، گاندھی جی نے ہمیں سچ کیلئے بھی بولنا سکھایا ہے۔ جنسی استحصال کے شکار اور دلت بھائی۔بہنوں کے حق کیلئے بولنا چاہئے۔ صرف اپنی آنکھ، کان اور منھ بند کر لینا نہیں چاہئے۔
Say something. The Right thing. Gandhi also taught us to speak up for the Truth, the downtrodden, the exploited, for our Dalit brothers and sisters. Don't just shut your ears and eyes and mouths. @iamsrk https://t.co/IChzz2k5n0
— Sayani Gupta (@sayanigupta) October 2, 2020
اداکارہ سیانی گپتا کی اس پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ پوسٹ یوپی کے ہاتھرس اور بلرام پور میں دلت لڑکیوں کے ساتھ ہوئے جنسی استحصال اور موت کے معاملے کو لیکر لکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ سلیبرٹیز کی خاموشی پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔