انڈین پریمیر لیگ (IPL) اور کیریبین پریمئر لیگ (CPL) کے بعد کنگ خان شاہ رخ خان (shahrukh khan) نے امریکی ٹی۔20 لیگ میں بھی انٹری کی تیاری کر لی ہے۔ ممبئی مرر کی خبر کے مطابق کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (kkr) اور ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرس (Trinbago Knight Riders) کے مالک شاہ رخ نے لاس اینجلس کی فرینچائزی خرید لی ہے اور انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرس رکھا ہے۔
آئی پی ایل (IPL) کی طرز پر ہونے والے اس لیگ کو امریکہ میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سین فرانسیکو، وانشنگٹن ڈی س، شیکاگو، ڈلا، نیویارک اور لاس اینجلس ٹیم ہوگی۔ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (kkr) دو مرتبہ آئی پی ایل کا خطاب جیت چکی ہے جبکہ ٹرینباگو چار بار کیریبین لیگ جیت چکی ہے۔
منعقدین کے رابطے میں تھی کنگ خان کی نائٹ رائیڈرسایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ وقت سے ہم نائٹ رائیڈرس فرینچائزی کو گلوبل طور پر بڑھانے کا موقع تلاش کر رہے تھے اسی کوشش میں ہم امریکہ میں شروع ہونے والی ٹی20 لیگ کے منعقدین کے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں پر کوئی بڑی کرکٹ لیگ ہوگی وہاں ہم سرمایہ کاری کرنے کے مواقع تلاش کریں گے۔ اس امریکی ٹی 20 لیگ کا انعقاد 2022 میں آئی پی ایل کا 15 واں سیزن ختم ہونے کے بعد ہو سکتا ہے۔
امریکی کرکٹ انٹرپرائزیز کے شریک بانی (Co-founder) وجے سری نواس کا کہنا ہے کہ اس لیگ سے امریکہ میں کرکٹ کو بڑھاوا ملے گا۔ نائٹ رائیڈرس فرینچائزی کے سی ای او وینکی میسور نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا مارکیٹ ہے جس سے ہمیں بالکل الگ موقع ملیں گے۔ وینکی میسون نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کیلئے بازار اچھا ہے۔ یہاں ایسے برںڈس ہیں جو اس کھیل کو اپنے اشتہار کے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔