ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب شاہ رخ خان نے کہا تھا، میں چھینکتا بھی ہوں تو لوگ پیسے دیتے ہیں، سامنے آیا اداکار کا یہ ویڈیو: آپ بھی دیکھیں

انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے بربھو نے ایک سوال پوچھا تھا کہ وہ کانسرٹ اور فنکشن کیلئے دنیا بھر میں ٹور کیوں کرتے ہیں؟ کیا سب کچھ صرف پیسہ کمانا ہے؟ اس سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کیا کہا آپ خود اس ویڈیو میں دیکھ لیں۔

  • Share this:
جب شاہ رخ خان نے کہا تھا، میں چھینکتا بھی ہوں تو لوگ پیسے دیتے ہیں، سامنے آیا اداکار کا یہ ویڈیو: آپ بھی دیکھیں
شاہ رخ خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فین فالوونگ دنیا بھر میں زبردست ہے۔ اتنا ہی نہیں لوگ ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار بھی کرتے ہیں۔ وہ الگ بات ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے  شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں کر پا رہی ہے لیکن اس سے ان کی فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اب کنگ خان شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو صحافی پربھو کے ساتھ انٹرویو کا ہے۔


شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)  نے کئی بار پربھو چاولہ  (Prabhu Chawla)  کو انٹرویو دیا ہے لیکن ہم ان کی پربھو کے ساتھ سب سے پہلے انٹرویو کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے بربھو نے ایک سوال پوچھا تھا کہ وہ کانسرٹ اور فنکشن کیلئے دنیا بھر میں ٹور کیوں کرتے ہیں؟ کیا سب کچھ صرف پیسہ کمانا ہے؟ اس سوال کے جواب میں  شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے (Prabhu Chawla)  سے کہا، نہیں ایسا نہیں ہے پیسہ تو اب میں چھینکتا بھی ہوں تو لوگ دیتے ہیں۔ شاہ رخ خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔




میڈیا رپورٹس کی مانیں تو  شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) ہندستان کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے ہیں۔ جی ہاں فلم پٹھان سائن کرنے کے  بعد شاہ رخ خان بھارت میں سب سے مہنگے اداکار بن گئے ہیں۔ خبر ہے کہ فلم پٹھان (Pathan) کیلئے شاہ رخ خان نے سو کروڑ روپئے چارج کئے ہیں جس سے وہ ملک میں سب سے مہنگے ایکٹر بن گئے ہیں۔ وہیں حال ہی میں فلم پی آر اور مارکیٹنگ کے ماہر امیر سندھو نے بھی ایک ٹویٹ کہا تھا، شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کیلئے شاہ رخ نے سو کروں روپئے چارج کئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب شاہ رخ نے سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور دیگر فنکاروں کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 31, 2021 10:39 AM IST