உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شکتی کپور کے بیٹے Siddhant Kapoor کے پاس نہیں ملی ڈرگس، پولیس نے نوٹس دیکر ضمانت پر چھوڑا

    Youtube Video

    Rave Party drugs case: سدھانت اور دیگر 4 افراد کو پولیس نے فائیو اسٹار ہوٹل پر چھاپہ مار کر منشیات لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سدھانت کے علاوہ باقی چار لوگوں کو بھی پولیس نے نوٹس دے کر رہا کر دیا ہے۔

    • Share this:
      بنگلورو: بالی ووڈ اداکار شکتی Shakti Kapoor کپور کے بیٹے اور اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور Siddhant Kapoor کو بنگلور پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ سدھانت اور دیگر 4 افراد کو پولیس نے فائیو اسٹار ہوٹل پر چھاپہ مار کر منشیات لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سدھانت کے علاوہ باقی چار لوگوں کو بھی پولیس نے نوٹس دے کر رہا کر دیا ہے۔ ان سبھی کو بتایا گیا ہے کہ جب بھی انہیں تفتیش کے دوران بلایا جائے گا، انہیں پولیس کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ مشرقی بنگلور کے ڈی سی پی بھیما شنکر گلڈ نے کہا کہ ان سبھی کے میڈیکل ٹیسٹ میں منشیات لینے کی تصدیق ہوئی تھی۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اتوار کی رات ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسلور پولیس نے شہر کے ایم جی روڈ پر واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں پارٹی چل رہی تھی۔ ڈی سی پی گلید نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ پارٹی کے لوگ ڈرگس لے رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم نے چھاپہ مارا۔ وہاں تقریباً 100 لوگ تھے۔ ہم نے 35 افراد کا منشیات کے لیے ٹیسٹ کروایا جن میں سے 5 مثبت نکلے۔ ہم نے ان پانچوں کو حراست میں لے لیا۔ ہمیں ان لوگوں سے کوئی ڈرگس نہیں ملی لیکن پاس میں ہی ایم ڈی ایم اے اور گانجہ پڑا ہوا تھا۔ ہم سی سی ٹی وی کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ منشیات وہاں کس نے پھینکی تھی۔

      Siddhant Kapoor کے بھائی سدھانت کپور پولیس کی حراست میں، ریو پارٹی میں ڈرگس لینے کا الزام


      بیوی Anushka Sharma کے ساتھ سیکریٹ وکیشن سے لوٹے وراٹ کوہلی، سامنے آئیں تصاویر


      ڈی سی پی گلید نے بتایا کہ پارٹی میں شامل زیادہ تر لوگ ریاست سے باہر کے تھے۔ جن پانچ لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ بھی کرناٹک سے نہیں ہیں۔ ان میں سے تین کچھ عرصے سے ریاست میں رہ رہے تھے۔ چوتھا شخص پنجاب سے ہے اور پانچواں ڈی جے (ڈسک جوکی) ممبئی سے ہے۔ بالی ووڈ اداکار کے بیٹے کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے جانے پر، گلید نے کہا، "ڈی جے سدھانت کپور ان لوگوں میں شامل ہیں جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کے والد کا نام سنیل شکتی کپور ہے۔ اس معاملے میں گرفتار دیگر افراد کی شناخت اکھل سونی، ہرجوت سنگھ، ہانی اور اکھل کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے پانچوں ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ لوگ ہوٹل کے اندر ڈرگس لے کر گئے تھے یا باہر سے ڈرگس لے کر پارٹی میں آئے تھے۔ ہوٹل کو بھی نوٹس دے دیا گیا ہے۔ کچھ سوالات پوچھے گئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: