ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے پھر خود کو ثابت کیا اصلی زندگی کا ہیرو، کیا یہ بڑا اعلان

بالی ووڈ اداکار سونوسود نے لاک ڈاؤن کے دوران خود کو ایک مرتبہ پھر اصلی زندگی کا ہیرو ثابت کیا ہے۔ اداکار سونو سود نے آج ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے کرغیزستان (Kyrgyzstan) میں پھنسے ہندوستانی طلباء کی واپسی کے لئے چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا ہے۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار سونو سود نے پھر خود کو ثابت کیا اصلی زندگی کا ہیرو، کیا یہ بڑا اعلان
بالی ووڈ اداکار سونوسود

بالی ووڈ اداکار سونوسود  (Sonu Sood) نے لاک ڈاؤن کے دوران خود کو ایک مرتبہ پھر اصلی زندگی کا ہیرو ثابت کیا ہے۔ اداکار سونو سود نے آج ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے کرغیزستان (Kyrgyzstan) میں پھنسے ہندوستانی طلباء کی واپسی کے لئے چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا ہے۔ سونو سو د نے کرغیزستان (Kyrgyzstan)  میں پھنسے ہوئے طلبہ و طالبات (students ) کو چارٹر فلائیٹ سے ملک واپس لانے کے متعلق یقین دلاتے ہوئے سونو سود نے بشکیک (Bishkek)  سے وارانسی (Varanasi ) کیلئے پہلی چارٹر فلائیٹ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔

ڈ اداکار سونوسود (Sonu Sood) اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے سونو سود نے کورونا وائرس اور (Coronavirus)  لاک ڈاؤن (Lockdown) کے سبب بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے طلبہ وطالبات  (students) کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب اپنے گھر لوٹنے کا وقت آگیا ہے۔ جلد ہی  چارٹر فلائٹ کی تفصیلات طلبہ و طالبات کو ای میل اور فون کی مدد سے ارسال کرنے کی بھی بات کہی۔ غیر ممالک میں پھنسے ہوئے افراد کو ملک واپس لانے کے اعلان کے بعد سونو سود کا موازنہ سابق مرکزی وزیر برائے امورِخارجہ سشماسوراج (Sushma Swaraj) سے ان کا موازنہ کرنا شروع کردیا۔



چند روز قبل ہی سونو سود نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پھنسے ہوئے افراد کو گھر پہنچانے کیلئے ان کی ٹیم کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ مہاجرمزدوروں کو ان کے گھر پہچانے کے اہم کام کے ساتھ ساتھ سونو سود فرنٹ لائن پر عوامی خدمات انجام دینے والے افراد کی بھی مدد کررہے ہیں۔16 جولائی سونو سود نے 25 ہزار مہاراشٹر پولیس اہلکار کو فیس شیلڈ ڈونیٹ کی تاکہ وہ خدمتِ خلق کے ساتھ اپنی زندگی کی بھی حفاظت کرپائیں۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 21, 2020 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading