உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sushant Singh Rajput Biography:چہرے پر معصوم مسکراہٹ، شرارتی آنکھیں اور دلکش اداکاری،ایسے تھے سشانت سنگھ راجپوت

    سشانت سنگھ راجپوت۔ (Sushant Singh Rajput): تصویر انسٹاگرام۔

    سشانت سنگھ راجپوت۔ (Sushant Singh Rajput): تصویر انسٹاگرام۔

    Sushant Singh Rajput Biography: ہونٹوں پر وہ معصوم مسکراہٹ، پیارا سا چہرہ، شرارتی آنکھیں اور دلکش اداکاری کا ہنر، یہ سب وہ اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت اپنے ساتھ لے گیا۔ آج ہم بات کر رہے ہیں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی۔

    • Share this:
      Sushant Singh Rajput Biography: ایک ایسا اداکار جو کبھی مر نہیں سکتا اور جسے نہ کبھی بھلایا جا سکتا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ان کی فلمیں اور ان سے جڑے گانے اکثر ان کی یادوں کو اجاگر کردیتے ہیں۔ ایک ایسا ہی عظیم اداکار جو بہت چھوٹی عمر میں ہم سب کو چھوڑ کر کہیں دور چلا گیا جسے صرف یاد کیا جا سکتا ہے۔ ہونٹوں پر وہ معصوم مسکراہٹ، پیارا سا چہرہ، شرارتی آنکھیں اور دلکش اداکاری کا ہنر، یہ سب وہ اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت اپنے ساتھ لے گیا۔ آج ہم بات کر رہے ہیں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی۔

      سشانت: نہ بھلایا جانے والا اداکار
      سشانت سنگھ راجپوت بالی ووڈ کا وہ چہرہ تھے، جسے کوئی چاہ کر بھی نہیں بھول سکتا۔ اتنی کم عمر میں نہ جانے کیوں وہ اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ ٹی وی سیریل پویتر رشتہ سے ایکٹنگ کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے سشانت آج بھلے ہی ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی بہترین ایکٹنگ نے جو لوگوں کے دلوں میں ان کی چھاپ چھوڑی ہے اسے کوئی نہیں بھول سکتا۔ انہوں نے اپنے کرئیر میں کئی بہترین فلمیں کیں۔ ان فلموں میں ان کا کردار قابل تعریف رہا۔

      کیسے ہوئی شروعات؟
      فلموں میں آنے سے پہلے سشانت نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سیریل ’جس دیش میں ہے میرا دل‘ سے کیا۔ لیکن سشانت کو ٹی وی سیریل 'پویترا رشتہ' سے پہچان ملی۔ اس سیریل میں سشانت نے ایک مکینک کا کردار ادا کیا تھا، جو بعد میں مانو نامی بزنس ٹائیکون بن جاتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے فلم 'کائی پو چھے' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور پھر وہ کامیابی کی سیڑھی چڑھتے ہی چلے گئے۔ سشانت سنگھ راجپوت آج بالی ووڈ کا وہ نام ہے جسے ان کے فینس اور پروڈیوسر ڈائریکٹر بھی نہیں بھول سکتے۔ ان کی اچانک موت نے بالی ووڈ میں سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یوں تو سشانت نے کئی بہترین فلموں میں کام کیا ہے لیکن فلم کائی پوچھے، ایم ایس دھونی، کیدارناتھ، چھچھورے جیسی چند فلموں میں ان کے کرداروں نے الگ ہی تاثر چھوڑا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ورون سودسے بریک اپ کے بعداس ایکٹرپرآیاDivya Agarwalکا دل، تعریفوں کے پُل باندھتی نظرآئیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Naaginاداکارہ ادا خان اصل زندگی میں پیار میں کھاچکی ہیں دھوکہ،کہا-اب سنگل ہوں اور شادی ۔۔۔

      ایم ایس دھونی دا ان ٹولڈ اسٹوری (MS Dhoni – The Untold Story)
      2016 میں آئی فلم ایم ایس دھونی، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر ہندوستانی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی پر فلمائی گئی تھی۔ اس فلم میں سشانت کی بہترین اداکاری نے اچھے اچھے ایکٹرس کے چھکے چھڑا دیے تھے۔ اس فلم کے کردار میں سشانت نے اپنی جان اس طرح ڈالی جیسے فلم نہیں چل رہی بلکہ سشانت خود دھونی بن گئے ہوں۔ ان کے مداحوں نے انہیں اس کردار میں اس قدر قبول کیا کہ وہ بھول گئے کہ وہ سشانت ہیں کیونکہ ان کے مداح انہیں صرف ایم ایس دھونی کے روپ میں ہی دیکھ رہے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: