ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سامنے آیا سشانت سنگھ راجپوت۔سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کا وہ ویڈیو جسے دیکھ کر رودیں گے آپ

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورا ملک حیران ہے۔ ادھر اداکارسشانت کی سابقہ ​​گرل فرینڈ اور ان کی کو ایکٹر انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) بھی صدمے میں ہیں۔ وہیں اس دوران سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے (Sushant Singh Rajput-Ankita Lokhande)دونوں کا ایک گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
سامنے آیا سشانت سنگھ راجپوت۔سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کا وہ ویڈیو جسے دیکھ کر رودیں گے آپ
اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورا ملک حیران ہے۔ ادھر اداکارسشانت کی سابقہ ​​گرل فرینڈ اور ان کی کو ایکٹر انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) بھی صدمے میں ہیں۔ وہیں اس دوران سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے (Sushant Singh Rajput-Ankita Lokhande)دونوں کا ایک گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اور ٹی وی کی دنیا کے مشہور معروف  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی اچانک خودکشی جیسے قدم اٹھا لینے سے ہر کوئی سے حیران ہے۔ اداکار کی موت کے بعد سے ہی ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورا ملک حیران ہے۔ ادھر اداکارسشانت  کی سابقہ ​​گرل فرینڈ اور ان کی کو ایکٹر انکتا لوکھنڈے  (Ankita Lokhande) بھی صدمے میں ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی انکتالوکھنڈے نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ جبکہ اداکارہ اس سے قبل اپنے مداحوں کے لئے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی تھیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کی وفات کے بعد سے انکتالوکھنڈے سوشل میڈیا سے پوری طرح سے غائب ہیں۔ وہیں اس دوران سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے (Sushant Singh Rajput-Ankita Lokhande)دونوں کا ایک گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

دراصل سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے(Sushant Singh Rajput-Ankita Lokhande) جوڑی  ٹی وی شو ’پوتر رشتہ’  (Pavitra Rishta) کے شو پر بنی تھی۔ ساتھ کام کرتے ہوئے یہ جوڑا نزدیک آگیا تھا۔ دونوں کے رشتے کی بات بھی کسی سے نہیں چھپیتھی۔ وہیں آڈینس audience نے بھی ان دونوں کو خوب پیار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا گانا جیسی ہو ویسی رہنا  (Jaisi Ho Waisi Raho) بھی دونوں کے شو میں کام کرنے کے دورا کا ہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹی وی شو ’پوتر رشتہ’  (Pavitra Rishta کے دوران شوٹ کیا گیا یہ گانا جیسی ہو ویسی رہنا پہلے ریلیز نہیں ہوسکا تھا لیکن اداکار سوشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد اب ان کا یہ گانا فینس کیلئے کسی خوبصورت یاد سے کم نہیں ہے اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے فینس  کیلئے یہ گانا ریلیز کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کی ملاقات ٹی وی شو ’پوتر رشتہ’  (Pavitra Rishta) کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس سیریل میں لیڈ رول نبھا رہے ان دونوں ایکٹرز سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کے درمیان دوستی اور پھر پیار کی شروعات ہوئی تھی۔جیسے جیسے اس شوکی ٹی آرپی بڑھتی گئی، ویسے ویسے دونوں کے رشتے اور گہرے ہوتے گئے۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) اور انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) دونوں کئی پارٹیوں میں ساتھ دیکھے جانے لگے۔ اتنا ہی نہیں بات شادی تک بھی پہنچ گئی تھی۔ دونوں تقریباً 6 سال تک ساتھ رہے تھے۔ اتنا ہی نہیں، سشانت نے کہا تھا کہ 2016 دسمبرمیں وہ انکتا سے شادی کرلیں گے۔ لیکن اچانک ہوئے اس جوڑے کے بریک اپ نے کئی لوگوں کے دلوں کو توڑ دیا تھا۔

اداکارسشانت سنگھ راجپوت اوراداکارہ انکتا لوکھنڈے فلمی دنیا اورٹی وی کی دنیا کے سب سے مضبوط جوڑا ہوا کرتے تھے، لیکن کئی شومیں لوگوں کے سامنے دونوں کے درمیان تکرار کے بعد آخرکاردونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت صرف اپنی فلموں میں ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں بنے رہتے تھے۔ اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے ان کے بریک اپ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس بریک کے بعد جہاں انکتا لوکھنڈے بے حد مایوس ہوگئی تھیں. وہیں سشانت سنگھ راجپوت بھی جیسے ٹوٹ ہی گئے تھے۔

قابل غور ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Suicide) کی خودکشی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کی موت کی وجہ کو لیکر طرح۔طرح کی اٹکلیں لگائی جارہی ہیں۔ جہاں کچھ ڈپریشن کو اداکار کے اس قدم کے پیچھے کی وجہ بتارہے ہیں تو وہیں بالی ووڈ میں بھی اداکات کے انتقال کو لیکر دو پارٹیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ سلیبرٹیز سشانت کے اس قدم کی وجہ سے بالی ووڈ میں نیپٹوزم یعنی اقرباپروری کو بتارہے ہیں۔
 بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی ممبئی پولیس تقریبا26  لوگوں سے پوچھ۔گچھ کرچکی ہے۔ جن میں سشانت کی مبینہ گرل فرینڈ ریاچکروتی، دوست مہیش شیٹی سے لیکر  مینیجر، کریئٹو منیجر،  اور نوکر سے بھی شامل ہیں۔ جن سے پولیس نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پروفیشنل لائف سے لیکر پرسنل لائف تک کو لیکر سوال کئے ہیں۔ وہیں اداکار کی موت کو لیکر پولیس الگ۔الگ پہلو سے جانچ کررہی ہے۔ تاکہ اداکار کے اس قدم کے پیچھے کی وجہ کا پتہ لگایا جاسکے۔
First published: Jul 02, 2020 03:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading