ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان کاموت سے پہلے کا آخری ویڈیو آیا سامنے! یہ کرتی آئیں نظر

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی سابق منیجر دشا سالیان (Disha Salian) کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست وائرل و رہا ہے۔ ویڈیو کو لیکر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ان کا آخری ویڈیو ہے جو ان کی موت سے پہلے کا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان کاموت سے پہلے کا آخری ویڈیو آیا سامنے! یہ کرتی آئیں نظر
سشانت کی سانق منیجر دشا سالیان

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی سابق منیجر دشا سالیان  (Disha Salian)  کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست وائرل و رہا ہے۔ ویڈیو کو لیکر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ان کا آخری ویڈیو ہے جو  ان کی موت سے پہلے کا ہے۔ جہاں سلیبرٹی منیجر اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دشا سالیان کے ساتھ ایک اور خاتون دوست اور کچھ دوست بھی نظر آرہے ہیں۔ جو ٹی وی کے سامنے مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں دشا سالیان (Disha Salian) بھی دوستوں کے ساتھ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دشا سالیان (Disha Salian) کے چہرے پر کسی طرح کا تناؤ نظر آرہا ہے اور نہ ہی وہ کسی بات کو لیکر پریشان لگ رہی ہیں۔ حالانکہ وائرل ویڈیو کب کا ہے، اسے لیکر نیوز 18 اس کی تصدیقن نہیں کرتا ہے۔ حال ہی مین انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ موت والے دن سلیبرٹی منیجر دشا سالیان دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں اور بالکل ٹھیک تھیں لیکن شراب زیادہ پی لی تھی ج کے چلتے وہ ڈپریسڈ محسوس کرنے لگیں۔ وہ کہنے لگیں کہ کوئی ان کی پرواہ نہیں کرتا۔ تبھی ان کے دوست نے انہیں پارٹی خراب نہ کرنے کیلئے کہا۔




اس کے بعد دشا سالیان (Disha Salian)  نے اپنے لندن میں رہنے والے دوست کو کال کیا اور لاک ڈاؤن کے بعد کے پلان کے بارے میں بات کی۔ پھر دشا اپنے کمرے ممیں چلی گئیں اور دروازہ بند کر لیا۔ جب دیر تک دروازہ نہیں کھلا تو دشا کے منگیتر نے دھکا مار کر دروازہ کھولا لیکن دشا وہاں نظر نہیں آئیں۔ اس کے بعد جب انہوں نے نیچے دیکھا تو دشا سالیان نیچے پڑی تھیں۔ سابھی دوڑ کر نیچے گئے تب تک دشا زندہ تھیں اور واچ میں بھی ایمبولینس کو فون کر چکا تھا۔ سبھی دشا کو لیکر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 09, 2020 04:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading