بہنوں کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت کا ویڈیو وائرل، ایم ایس دھونی کر لیکر کر رہے تھے بات
راجپوت بھائی بہنوں کا یہ ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ سبھی کتنے قریب تھے۔ سشاننت (Sushant Singh Rajput) کیلئے ان کی بہنیں کس طرح پیار برساتی تھیں۔ وہیں سشانت بھی اپنی بہنوں کے ساتھ وقت گزارنا کتنا پسند کرتے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 16, 2020 03:57 PM IST

راجپوت بھائی بہنوں کا یہ ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ سبھی کتنے قریب تھے۔ سشاننت (Sushant Singh Rajput) کیلئے ان کی بہنیں کس طرح پیار برساتی تھیں۔ وہیں سشانت بھی اپنی بہنوں کے ساتھ وقت گزارنا کتنا پسند کرتے تھے۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے کیس کو لیکر آئے دن انکشاف ہو رہے ہیں۔ اس کیس کو لیکر ممبئی پولیس، بہار پولیس کے بعد ای ڈی اور سی بی آئی جانچ کر رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف ان کے فینس، قریبی دوست اور کنبہ سچ جاننے کیلئے سوشل میڈیا پر لڑائی لڑ رہا ہے۔ اس درمیان سشانت کے فینس انہیں کئی پرانی تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے یاد کر رہے ہیں۔ اب سشانت سنگھ اجپوت کا ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اپنی بہنوں کے ساتھ سشانت ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کو لیکر بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Raj put) کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں شانت اپنی چاروں بہنوں کے ساتھ ہنسی۔مذاق کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشانت کہ بہنیں رانی، میتو، شویتا اور پرینکا ان کی فلم ایم ایس دھونی دا ان ٹولڈ اسٹوری کو لیکر بات کر رہی ہیں اور سشانت کو ایم ایس دھونی بتا رہی ہیں۔